Go to ...
RSS Feed

Urdu News


سرسبزوخوشحال کراچی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وسیم اخترمئیرکراچی وڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان

    

    

  

 

الیاس شاکرصحافتی دنیا کا ایک بڑا نام تھا انکے انتقال سے بہت بڑا خلاپیداہوگیا ہے۔ انہوں نے شام کے اخبارات کو ایک نئی جدت دی اور اخبارات میں 10کالم کا رحجان شروع کیا،سینئرڈپٹی کنو نیئرعامرخان

الیاس شاکرصحافتی دنیا کا ایک بڑا نام تھا انکے انتقال سے بہت بڑا خلاپیداہوگیا ہے۔ انہوں نے شام کے اخبارات کو ایک نئی جدت دی اور اخبارات میں 10کالم کا رحجان شروع کیا،سینئرڈپٹی کنو نیئرعامرخان 
خلا پرکرنا نا ممکن ہے انکی یادیں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آپ کے غم میں ایم کیوایم اور اسکا ایک ایک کارکن شریک ہے، عامرخان

کراچی۔۔۔۔8ستمبر 2018
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان، رکن رابطہ کمیٹی و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق، رکن رابطہ کمیٹی و رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے قومی اخبار کے مدیر اعلی اور صحافتی دینا کابڑے نام الیاس شاکر کے انتقال پر انکے گھر جاکر انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ الیاس شاکر صحافتی دنیا کا ایک بڑا نام تھا انکے انتقال سے بہت بڑا خلاپیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے شام کے اخبارات کو ایک نئی جدت دی اور اخبارات میں 10کالم کا رحجان شروع کیا۔ عامر خان نے کہا کہ یہ خلا پر کرنا نا ممکن ہے انکی یادیں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ آپ کے غم میں ایم کیو ایم اور اسکا ایک ایک کارکن شریک ہے

مرکزی ایلڈرونگ کے سابقہ رکن مقصود احمدخان کے انتقال اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ممبررفیع اکبرکی والدہ محترمہ کے انتقال پرایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گہرے دکھ رنج وغم کا اظہار

مرکزی ایلڈرونگ کے سابقہ رکن مقصود احمدخان کے انتقال اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ممبررفیع اکبرکی والدہ محترمہ کے انتقال پرایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گہرے دکھ رنج وغم کا اظہار
کراچی ۔۔۔08ستمبر 2018
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایلڈرونگ کے سابقہ رکن مقصود احمدخان کے انتقال اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ممبررفیع اکبرکی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے دکھ رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے انہوں نے لواحقین کے ساتھ د لی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام لواحقین کو صبرجمیل کی تلقین کی اور کہا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیوایم پاکستان انکے ساتھ ہے۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کریں

(آمین )

سینئرصحافی، کالم نگار اور روز نامہ قومی کے مدیراعلی الیاس شاکر کی علمناک موت پرایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا دلی دکھ اور رنج کا اظہار

سینئرصحافی، کالم نگار اور روز نامہ قومی کے مدیراعلی الیاس شاکر کی علمناک موت پرایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا دلی دکھ اور رنج کا اظہار
مرحوم کی صحافتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
مرحوم کی پوری زندگی قلم کی حرمت کی حفاظت اور سچ کی ترجمانی میں گزری ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
الیاس شاکر کے نمازے جنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستاراور رابطہ کمیٹی کے رکن وممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے شرکت کی
کراچی۔۔08ستمبر2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر صحافی ،کالم نگار اور روز نامہ قومی کے مدیر اعلی الیاس شاکر کی علم ناک موت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی اور الیاس شاکر کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پور نا کیا جاسکے گا،مرحوم نے اپنے قلم سے حق کیلئے آواز بلند کی اور باطل قوتوں کو بے نقاب کیا، مرحوم کی پوری زندگی قلم کی حرمت کی حفاظت اور سچ کی ترجمانی میں گزری ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انکے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میں اور ایم کیو ایم کا ہر کارکن آ پکے دکھ میں برابرکا شریک ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے

(آمین)
دریں اثنا الیاس شاکر کے نمازے جنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹرفاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے رکن وممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے شرکت کی، نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

ملک اور قوم پر اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کو زندہ قومیں کبھی فراموش نہیں کرتیں،رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی سیّد امین الحق

عارف حسین شہید پارک میں6ستمبریوم دفاع کے موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اوروطن عزیز پر اپنی جان قربان کرنے والوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیاگیا 
ملک اور قوم پر اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کو زندہ قومیں کبھی فراموش نہیں کرتیں،رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی سیّد امین الحق
بلدیہ کورنگی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کاایک اعلیٰ طریقہ اپنایا ہے جس میں نہ صرف شہدا پاکستان کی لا زوال قربانیوں کو یاد کیا گیا ہے بلکہ شمعیں روشن کر کے زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا،سید امین الحق
ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو جو وزارت دی گئی ہے وہ اس کے ذریعے قوم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،سید امین الحق
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے وہ نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں تاکہ نوجوان وطن عزیز کو 
ترقیوں کی بلندیوں تک لے جائیں،سید امین الحق
تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے بات ہوئی ہے اور کراچی میں پانی کے،کے۔فور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ہے،سید امین الحق
کراچی ۔۔۔07ستمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ممبر قومی اسمبلی سیّد امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وہ واحد جماعت ہے جس نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں وزارتوں کی مانگ نہیں کی بلکہ کراچی میں پانی، سیوریج، بجلی،بے روزگاری کے خاتمے، میئر کے اختیارات کی بحالی اور شہر کی ترقی کی ڈیمانڈ پر تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دینے کا عندیہ دیا تھا۔جو وزارت ایم کیو ایم کو دی گئی وہ تحریک انصاف نے خود دی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے ملک اور قوم پر اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کو زندہ قومیں کبھی فراموش نہیں کرتیں، بلدیہ کورنگی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کاایک اعلیٰ طریقہ اپنایا ہے جس میں نہ صرف شہدا پاکستان کی لا زوال قربانیوں کو یاد کیا گیا ہے بلکہ شمعیں روشن کر کے زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے عارف حسین شہید پارک میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی سیّد امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو جو وزارت دی گئی ہے وہ اس کے ذریعے قوم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کے لیے وہ نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں تاکہ نوجوان وطن عزیز کو ترقیوں کی بلندیوں تک لے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کی وزارت نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں بھی بھر پور تعاون دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے بات ہوئی ہے اور کراچی میں پانی کے،کے۔فور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔ بعد ازاں تقرب میں شہداء پاکستان کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی،بلدیہ کورنگی کے چیئر مین نیئر رضا، وائس چیرمین کورنگی علی احمر، میونسپل کمشنر کورنگی شاہد علی خان، بلدیہ کورنگی کے افسران اور ایم کیو ایم کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شمع روشن کر کے وطن عزیز کے لیئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

    

    

      

 

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر وومن ڈولپمنٹ سندھ شہلا رضا کے حادثے میں زخمی ہونے پر تشویش کااظہار

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر وومن ڈولپمنٹ سندھ شہلا رضا کے حادثے میں زخمی ہونے پر تشویش کااظہار
کراچی ۔۔07ستمبر ،2018
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر وومن ڈولپمنٹ سندھ شہلا رضا کی کار حادثے میں زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہلا رضا کو جلد از جلد صحتیاب کرے اور وہ اپنی سیاسی سر گرمیاں پہلے کی طرح شروع کر سکیں ۔

 

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر وومن ڈولپمنٹ سندھ شہلا رضا کے حادثے میں زخمی ہونے پر تشویش کااظہار

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر وومن ڈولپمنٹ سندھ شہلا رضا کے حادثے میں زخمی ہونے پر تشویش کااظہار
کراچی ۔۔07ستمبر ،2018
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی وزیر وومن ڈولپمنٹ سندھ شہلا رضا کی کار حادثے میں زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہلا رضا کو جلد از جلد صحتیاب کرے اور وہ اپنی سیاسی سر گرمیاں پہلے کی طرح شروع کر سکیں ۔

ایم کیوایم پاکستان پریس کواٹرز،ماٹن کواٹرزاورپاکستان کواٹرزکے مکینوں کی بیدخلی کے خلاف ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیوایم پاکستان پریس کواٹرز،ماٹن کواٹرزاورپاکستان کواٹرزکے مکینوں کی بیدخلی کے خلاف ہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 

ایم کیوایم پاکستان ہرفورم پراس کے خلاف آواز اٹھائیگی اورکسی لمحے بھی متاثرہ مکینوں کوتنہاء نہیں چھوڑے گی،کنوینرایم کیوایم پاکستان
ایم کیوایم پاکستان متاثرین کو ہرطرح کی اخلاقی اورقانونی مددفراہم کرے گی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
ایم کیوایم پاکستان کی لیگل ایڈکمیٹی کے وکلاء کاتعاون متاثرین کے ساتھ رہے گا،خالدمقبول صدیقی کی متاثرین کویقین دہانی
شجرکاری مہم کے سلسلے میں مزارقائدپرپودہ لگانے کے موقع پرپریس کواٹرز،ماٹن کواٹرزاورپاکستان کواٹرزکے مکینوں سے خالدمقبول صدیقی کی گفتگو
کر اچی ۔۔۔6ستمبر 2018ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنو نےئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے مزارقائدپرشہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے وقت وہاں پرموجودپریس کواٹرز،ماٹن کواٹرزاورپاکستان کے وہ مکین جن پربیدخلی کی تلوارلٹک رہی ہے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان نہ صرف اس بیدخلی کے خلاف ہے بلکہ ایوانوں کے ہرفورم پراس کے خلاف آوازبھی اٹھاتی رہے گی اورکسی لمحے بھی آپ کوتنہاء نہیں چھوڑے گی۔ایم کیوایم پاکستان آپ کے دکھ دردمیں برابرکی شریک ہے اورقانونی جنگ کے لئے ہرطرح کی اخلاقی اورقانونی مددفراہم کرے گی۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے انہیںیقین دلایاکہ اس سلسلے میں لیگل ایڈکمیٹی کے وکلاء کاتعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔اس موقع پرمظاہرین نے ایم کیوایم پاکستان کاشکریہ اداکیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنو نیئر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ بابا ئے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار سے متصل گرین بیلٹ پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنو نیئر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ بابا ئے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار سے متصل گرین بیلٹ پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا 
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو نےئر عامر خان اراکین رابطہ کمیٹی ،سید امین الحق ،زاہد منصوری ،خالد سلطان ، کارکنان اور طلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی
چھ ستمبر کے دن کی منا سبت سے بابا ئے قوم کے مزار پر آج ایم کیو ایم شجر کا ری مہم کیلئے آئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کنو نےئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
6ستمبر کو دشمنو ں کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان کا دفا ع نا قابل تسخیر ہے آج کے روز افو اج پاکستان نے بھارت کو منہ تو ڑ جو اب دیا تھا،ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی
مےئر کر اچی اور چےئرمینز کو شجرکاری مہم شروع کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ہمیں امید ہے کہ بانیان پاکستان کی صلاحیتوں سے پورا پاکستان فائدہ حاصل کریگا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ڈاکٹر فاروق ستار دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ایم کیوایم کبھی نہیں چھوڑوں گا ایم کیو ایم کا اتحا د مضبوط ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کر اچی ۔۔۔6ستمبر 2018ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنو نےئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے وفد کے ہمر اہ بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جنا ح کے مزار سے متصل گرین بیلٹ پر شجرکا ری مہم کے سلسلے میں پو دا لگا یا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو نےئر عامر خان اراکین رابطہ کمیٹی ،سید امین الحق ،زاہد منصوری ،خالد سلطان ، کارکنان اور طلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چھ ستمبر کے دن کی منا سبت سے بابا ئے قوم کے مزار پر آج ایم کیو ایم شجر کا ری مہم کیلئے آئی ہے 6ستمبر کو دشمنو ں کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان کا دفا ع نا قابل تسخیر ہے آج کے روز افو اج پاکستان نے بھارت کو منہ تو ڑ جو اب دیا تھا ۔مےئر کر اچی اور چےئرمینز کو شجرکاری مہم شروع کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں ہم کر اچی میں اتنے درخت لگا نا چاہتے ہیں جتنے یہا ں کے عوام ہیں ایک جانب وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا آغاز تو دوسری جانب ہرسال کی طرح ایم کیوایم بھی شجرکارہ مہم کررہی ہے۔ہمیں امید ہے کہ بانیان پاکستان کی صلاحیتوں سے پورا پاکستان فائدہ حاصل کریگا با نیا ن پاکستان کو برابر کا حقدار اور وفادار سمجھا جا ئے گا ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ایم کیوایم کبھی نہیں چھوڑوں گا ایم کیو ایم کا اتحا د مضبوط ہے الیکشن میں منصوبہ بندی اوردھاندلی کے زریعے ایم کیوایم کی سیٹیں کم کردی گئیں ہیں ملک کی عوام کو نئی حکو مت سے امید یں وابستہ ہیں

    

    

 

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں پی کے 74کے امیدوارابرار خلیل اور انکے بھانجے کو فائرنگ سے قتل کرنے کے واقعے پر افسوس کااظہار

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں پی کے 74کے امیدوارابرار خلیل اور انکے بھانجے کو فائرنگ سے قتل کرنے کے واقعے پر افسوس کااظہار
اے این پی کے امیدواروں کا تسلسل کے ساتھ قتل افسوسناک اور نئی حکومت کے لئے چیلنج ہے،رابطہ کمیٹی
وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی کے پی کے، اے این پی کے امیدوار اور انکے بھانجے کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکر کے کیفرکردار تک پہنچائیں ،رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔05ستمبر ،2018ء
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں پی کے 74کے امیدوار ابرار خلیل اور انکے بھانجے کو فائرنگ سے قتل کرنے کے واقعے پر افسوس اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اے این پی کے امیدواروں کا تسلسل کے ساتھ قتل افسوسناک اور نئی حکومت کے لئے چیلنج ہے جسکے لئے ضروری ہے کہ جرائم پیشہ اور دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی کے پی کے انکے واقعات کی سرکوبی کے لئے ٹھوس نوعیت کے اقدامات کرائیں ،اے این پی کے امیدوار اور انکے بھانجے کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکر کے کیفرکردار تک پہنچا یا جا ئے ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیرعامرخان نے علامہ طالب جوہری کی اسپتال جاکرعیادت کی

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیرعامرخان نے علامہ طالب جوہری کی اسپتال جاکرعیادت کی
علامہ طالب جوہری اخوت وبین المسلمین کے دائی ہیں اور دین کے لئے ا نکی خدما ت ناقابل فراموش ہیں،عامر خان 
ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ چلنے کی بات کی ہے،علامہ طالب جو ہری 
اللہ پاک علامہ طالب جوہری کو درازی عمر عطا فرمائے اور انکا سایہ ہمیشہ ہم پر قائم دائم رکھے، عامر خان 

کراچی۔۔05ستمبر،2018،
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے علامہ طالب جوہری سے اسپتال میں جاکر انکی عیادت کی ، اور انکے لئے دعائے صحت کی انہوں نے کہا کہ طالب جوہری اخوت وبین المسلمین کے داعی ہیں اور اسلام کے لئے ا نکی خدما ت ناقابل فراموش ہیں، عیادت کے دوران گفتگو علامہ طالب جوہری نے ایم کیوایم پاکستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،مساوات ،روداری اور اتحاد کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایم کیوایم تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ چلتی ہے جو خوش آئند ہے ،آخر میں عامرخان نے علامہ طالب جو ہری کی صحتیابی اور درازی عمر و صحت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک علامہ طا لب جوہری کا سایہ ہم پر قائم ودائم رکھے اور جلداز جلد صحت یاب ہو کر اپنی تمام تر سرگر میوں کا آغاز کرسکیں ۔علامہ طالب جوہری جیسے عالم ہمارے لئے سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *