Go to ...
RSS Feed

Media Corner


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنو نیئر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ بابا ئے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزار سے متصل گرین بیلٹ پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا

جناح کے مزار سے متصل گرین بیلٹ پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا 
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو نےئر عامر خان اراکین رابطہ کمیٹی ،سید امین الحق ،زاہد منصوری ،خالد سلطان ، کارکنان اور طلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی
چھ ستمبر کے دن کی منا سبت سے بابا ئے قوم کے مزار پر آج ایم کیو ایم شجر کا ری مہم کیلئے آئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کنو نےئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
6ستمبر کو دشمنو ں کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان کا دفا ع نا قابل تسخیر ہے آج کے روز افو اج پاکستان نے بھارت کو منہ تو ڑ جو اب دیا تھا،ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی
مےئر کر اچی اور چےئرمینز کو شجرکاری مہم شروع کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ہمیں امید ہے کہ بانیان پاکستان کی صلاحیتوں سے پورا پاکستان فائدہ حاصل کریگا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ڈاکٹر فاروق ستار دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ایم کیوایم کبھی نہیں چھوڑوں گا ایم کیو ایم کا اتحا د مضبوط ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کر اچی ۔۔۔6ستمبر 2018ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنو نےئر وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے وفد کے ہمر اہ بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جنا ح کے مزار سے متصل گرین بیلٹ پر شجرکا ری مہم کے سلسلے میں پو دا لگا یا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو نےئر عامر خان اراکین رابطہ کمیٹی ،سید امین الحق ،زاہد منصوری ،خالد سلطان ، کارکنان اور طلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چھ ستمبر کے دن کی منا سبت سے بابا ئے قوم کے مزار پر آج ایم کیو ایم شجر کا ری مہم کیلئے آئی ہے 6ستمبر کو دشمنو ں کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان کا دفا ع نا قابل تسخیر ہے آج کے روز افو اج پاکستان نے بھارت کو منہ تو ڑ جو اب دیا تھا ۔مےئر کر اچی اور چےئرمینز کو شجرکاری مہم شروع کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں ہم کر اچی میں اتنے درخت لگا نا چاہتے ہیں جتنے یہا ں کے عوام ہیں ایک جانب وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا آغاز تو دوسری جانب ہرسال کی طرح ایم کیوایم بھی شجرکارہ مہم کررہی ہے۔ہمیں امید ہے کہ بانیان پاکستان کی صلاحیتوں سے پورا پاکستان فائدہ حاصل کریگا با نیا ن پاکستان کو برابر کا حقدار اور وفادار سمجھا جا ئے گا ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ایم کیوایم کبھی نہیں چھوڑوں گا ایم کیو ایم کا اتحا د مضبوط ہے الیکشن میں منصوبہ بندی اوردھاندلی کے زریعے ایم کیوایم کی سیٹیں کم کردی گئیں ہیں ملک کی عوام کو نئی حکو مت سے امید یں وابستہ ہیں

    

    

 

ایم کیوایم پاکستان نے میئرکراچی و بلدیاتی نمائندگان نے اون کراچی گرین کراچی مہم کا آغاز جھیل پارک میں 1500پودے لگا کر کردیا ۔ سول سوسائٹی کی بھرپورشرکت

ایم کیوایم پاکستان نے میئرکراچی و بلدیاتی نمائندگان نے اون کراچی گرین کراچی مہم کا آغاز جھیل پارک میں 1500پودے لگا کر کردیا ۔ سول سوسائٹی کی بھرپورشرکت
کراچی۔۔۔۔۔5ستمبر 2018
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے میئر کراچی وسیم اختر اوربلدیاتی چیئرمینوں ، نمائندگان کے ہمراہ 5تا 7ستمبر کو اعلان کردہ اون کراچی۔گرین کراچی مہم کا آغازجھیل پارک طارق روڈ سے کردیا ہے۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور میئر کراچی وسیم اختر نے درخت لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ جھیل پارک میں سینکڑوں افراد نے شجرکاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے پودے لگائے۔ اون کراچی ۔۔گرین کراچی مہم میں شہر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی، خواتین ، عمائدین شہر، بلدیاتی نمائندگان ، افسران ، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی و شعبہ جات، وکلاء برداری اور باغبانی کے شوقین افراد نے حصہ لیا۔ مہم کے آغاز کے موقع پر شرکاء نے پاکستانی پرچم اور ایم کیو ایم کا سہ رنگی پرچم تھامے ہوئے تھے۔ جبکہ شرکاء ملک و شہر کو موسمی تغیرات سے بچانے اور بالخصوص کراچی کو گرین بنانے کے عزم سیسرشار نظر آئے

    

  

 

سرسبزکراچی اورسرسبزپاکستان ہماری ترجیح ہے۔ تین روزہ اون کراچی،گرین کراچی مہم کا جھیل پارک سے آغاز۔ کے ایم سی ڈی ایم سیز کے ساتھ ملکر ایم کیوایم پاکستان بھرپوراندازمیں درخت لگانے کا آغاز کرچکی ہے۔عامرخان سینئرڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان

سرسبزکراچی اورسرسبزپاکستان ہماری ترجیح ہے۔ تین روزہ اون کراچی،گرین کراچی مہم کا جھیل پارک سے آغاز۔ کے ایم سی ڈی ایم سیز کے ساتھ ملکر ایم کیوایم پاکستان بھرپوراندازمیں درخت لگانے کا آغاز کرچکی ہے۔عامرخان سینئرڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان 
ہر جگہ ہر ضلع میں ایم کیو ایم کے کارکن ، ہمدرد اور شہری ایک ایک درخت لگائیں ۔ وزیر اعظم پاکستان سے امید ہے کہ وہ شجرکاری مہم کی طرح سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی میں فنڈز جاری کرنے کے علاوہ خصوصی ریلیف کے اقدامات بھی کریں گے۔عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان 
شہر کا موسم بدلنا ہے جہاں عدم برداشت ہے وہاں موسمیاتی تبدیلی ذہنوں کو بھی تبدیل کریگی۔ وفاقی حکومت سے اچھی توقعات رکھتے ہیں کیو نکہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان کا پہیہ چلتا ہے۔ عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان 
6ستمبر کے شہداء سمیت ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے تمام شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان 
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایک ایک درخت لگائیں اور اسکی نشونما کی بھی ذمہ داری لیں اسے قومی ذمہ داری سمجھ کرفرض نبھائیں۔عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان 
پورے ملک میں شجرکاری مہم کو شروع کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔ پوری دنیا ،میں موسمی تغیراتی اثرات سے جو تبدیلی آرہی ہے ہم ہر فرد ایک درخت لگا کر ایک مشن کے طور پر اسکا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر
ہم تین روز میں لاکھوں پودے لگائیں گے اس میں ایم کیو ایم پاکستان نچلی سطح تک عوام کو بھی اس میں ملوث کر رہی ہے۔ ان پودوں کی پرورش بھی کرنی ہوگی۔ انہیں پانی دینے اور نشوونما کے لئے انفردای طور پر ہر فرد اپنا کردار قومی جزبے کے تحت کریگا۔ میئر کراچی وسیم اختر
تمام دیگر سیاسی جماعتوں این جی اوز اور اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں ، ہم سارا سال یہ مہم جاری رکھیں گے تاکہ شہر کو آلودگی اور موسمی تغیراتی تبدیلیوں سے بچا سکیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کی اپیل
کراچی۔۔۔۔5ستمبر2018
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ سرسبز کراچی اورسر سبز پاکستان ترجیح ہے اور اسکے لئے آج تین روزہ اون کراچی۔گرین کراچی مہم شروع کردی ہے۔ کے ایم سی ڈی ایم سیز کے ساتھ ملکر ایم کیو ایم پاکستان بھرپور انداز میں درخت لگانے کا آغاز کرچکی ہے ۔ہر جگہ ہر ضلع میں ایم کیو ایم کے کارکن ، ہمدرد ، شہری ایک ایک درخت لگائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان سے امید ہے کہ وہ شجرکاری کی طرح سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی میں خصوصی فنڈز جاری کرنے کے علاوہ خصوصی ریلف دینے کے اقدامات کریں گے۔ 6ستمبر کے شہداء سمیت ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے تمام شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات میئر کراچی وسیم اختر ، اراکین رابطہ کمیٹی، بلدیاتی نمائندگان ، سول سوسائٹی، عمائدین شہر، اسکولوں و کالجوں کے طلبہ و طالبات، وکلاء برداری ، ایم کیو ایم پاکستان کے شعبہ جات کے ہمراہ 5تا 7ستمبر اون کراچی گرین کراچی مہم کے آغاز کے موقع پر جھیل پارک طارق روڈ میں میڈیا بریفنگ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی زاہد منصوری، خالد سلطان ، ارشد حسن ۔ اسلم آفریدی، ارشاد ظفیر، محفوظ یار خان ، محمد شاہد، حمید الظفر، عارف ایڈووکیٹ، ابوبکر صدیقی بہت بڑی تعداد میں عوام اور باغبانی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ منتخب نمائندگان ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور دیگر بھی موجود تھے۔ عامر خان نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے ہمیں ہر شخص کو کم از کم ایک ایک پودا لگا کر اس مہم میں حصہ لینا ہے۔ شہر کا موسم بدلنا ہے جہاں عدم برداشت ہے وہاں موسمیاتی تبدیلی ذہنوں کو بھی تبدیل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے اچھی توقعات رکھتے ہیں ۔ کراچی چلتا ہے تو پہیہ چلتا ہے ۔ کراچی میں امن ہوگا اور شہر کے ساتھ انصاف ہوگا تو ریلیف ملے گا اسکے اثرات پورے ملک پر پڑھیں گے۔ عامر خان نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایک درخت لگائیں اور اسکی نشونما کی بھی ذمہ داری لیں اسے قومی ذمہ داری سمجھ کرفرض نبھائیں۔ عامر خان نے کہا کہ کراچی اجڑا ہوا ہے میئر کراچی کے پاس نہ اختیارات ہیں نہ وسائل اسکے باوجود شہر میں بہتری لانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ باغ ابن قاسم کی حالت میئر کراچی نے ہی بدلی ہے۔ میئر بلدیہ عظمی کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پورے ملک میں دیر ہی سے ہی لیکن شجرکاری کو شروع کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔ پوری دنیا ،میں موسمی تغیراتی اثرات سے جو تبدیلی آرہی ہے ہم ہر فرد ایک درخت لگا کر ایک مشن کے طور پر اسکا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ آج جھیل پارک میں1500پودے لگائے گئے ہیں جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی نے بھی بھرپور حصہ لیا ہے۔ ہم سے پہلے حکومتوں کی نا اہلی ہے کہ انہوں نے اتنے اہم معاملے پر سنجیدگی سے کام نہیں کیا۔ ہم تین روز میں لاکھوں پودے لگائیں گے جس میں ایم کیو ایم پاکستان نچلی سطح تک عوام کو بھی اس میں ملوث کر رہی ہے۔ ان پودوں کی پرورش بھی ہوگی۔ انہیں پانی دینے اور نشوونما کے لئے انفردای طور پر ہر فرد اپنا کردار قومی جزبے کے تحت کریگا۔ میئر بلدیہ کراچی نے تمام دیگر سیاسی جماعتوں این جی اوز اور اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں ۔ میئر کراچی نے کہا کہ ہم سارا سال یہ مہم جاری رکھیں گے تاکہ شہر کو آلودگی اور موسمی تغیراتی تبدیلیوں سے بچا سکیں۔ بعد ازاں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے درخت لگا کرمہم کا آغاز کیا جسکے بعد 1500مزید درخت اور پودے جھیل پارک میں لگائے گئے

    

    

    

    

    

    

    

  

 

متحدہ اپوایشن کے رہنماء اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اپنے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادآمد

متحدہ اپوایشن کے رہنماء اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اپنے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادآمد

مولاناصاحب کی ایم کیوایم کوصدارتی انتخاب میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوارکی حیثیت سے حمایت کی درخواست

ایم کیوایم پاکستان منجھی ہوئی سیاست کی تاریخ رکھتی ہے ،فضل الرحمن

مولاناصاحب سے تعلق قائم رہے گاوہ بزرگ سیاست داں اورعالم دین ہیں اورہم ان سے اچھے روابط قائم رکھیں گے،سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان

کر اچی ۔۔۔29جو لا ئی 2018ء
متحدہ اپوایشن کے رہنماء اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اپنے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادآمد اورایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکنورنویدجمیل ،وسیم اختراوردیگراراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرکے ان سے ایم کیوایم کوصدارتی انتخاب میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوارکی حیثیت سے حمایت کی درخواست کے علاوہ متحدہ اپوزیشن موقف پیش کیا۔اس موقع پرملکی سیاسی صورتحال دیگرامورپربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ بعدازاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے نامزدصدارتی امیدوارجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ملک میں صدارتی انتخاب ہونے جارہے ہیں،سیاست میں توازن برقراررکھنے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے مجھ پراعتمادکرتے ہوئے مجھے صدارتی انتخابات کے لئے نامزدکیاہے میںآج یہاں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادمیں ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی اوران کے طرزعمل اورخوش اخلاقی اوربھرپوراستقبال سے میرادل باغ باغ ہوگیاہے۔میراملاقات کامقصدپارلیمنٹرینزجوصدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے،ان سے رجوع کرنااوراپنے موقف سے مکمل آگاہ دیناہے،ایم کیوایم پاکستان منجھی ہوئی سیاست کی تاریخ رکھتی ہے ، پارلیمانی ضرورتوں کوجاننے کے علاوہ ملک کے استحکام اورسیاست میں کرداراداکرنے کافن بخوبی جانتے ہیں۔میں نے اپنے معروضات ایم کیوایم پاکستان کے روبروپیش کردی ہیں جس خلوص کے ساتھ میری بات کوسناگیاہے میں اس پران کادل کی گہرائیوں سے شکرگذارہوں اوریہ توقع کرتاہوں کہ ایم کیوایم پاکستان ہماری تجویزاورموقف پرنہ صرف غورکریگی بلکہ ایک اچھافیصلہ لے گی۔سینئرڈپٹی عامرخان نے کہاکہ مولانافضل الرحمن سے سیاست سے زیادہ بڑھ کرتعلق رہاہے ،مولاناصاحب نے جوگذارشات ہمارے سامنے رکھی ہیں اس پرہم یہ معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے اورجلدمولاناصاحب کوفیصلے سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مولاناصاحب سے تعلق قائم رہے گاوہ بزرگ سیاست داں اورعالم دین ہیں اورہم ان سے اچھے روابط قائم رکھیں گے۔مولانافضل الرحمن سے قبل سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مولاناصاحب احترام ہم تہہ دل سے کرتے ہیں اورسیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ ان سے ایک رشتہ اوربھی ہے اورآج ہم ان کواپنے عارضی مرکزپرخوش آمدیدکہتے ہیں

    

    

    

    

    

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےعارضی مرکزبہادرآبادپرپی ٹی آئی کےرہنماوصدراتی امیدوارڈاکٹرعارف علوی کی آمد

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےعارضی مرکزبہادرآبادپرپی ٹی آئی کےرہنماوصدراتی امیدوارڈاکٹرعارف علوی کی آمد
وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنو نےئر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی کی سربر اہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اعلی سطحی وفد سے ملا قات کی
ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعت ہے سندھ اور کراچی کے معاملات پر ٹاسک فورس اور کمیٹی کے قیام کیلئے بات چیت کی ہے،ڈاکٹر عارف علو ی
سو دن میں جو پروگرام مرتب کرنے ہیں ایم کیوایم سے رائے لی ہے ایم کیوایم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم کو ٹائم دیا شہری سندھ کے مسائل کا حل ہماری اولین ضرورت ہے،عارف علو ی 
بلدیاتی اداروں سے متعلق ایم کیوایم کی پٹیشن کی بڑی اہمیت ہے پی ٹی آئی بھی بلدیاتی اختیارات کے حو الے سے پٹیشن دائر کرنے کا سوچ رہی ہے ،عارف علو ی 
پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان تعاون کی رائیں کھلی ہیں ہمارے درمیان ویژن کا ملاپ ہواہے شہری علاقوں کے مسائل کس طرح حل کرنے ہیں ، اس کی بات چیت کیلئے پی ٹی آئی کا وفدآیا،کنو نےئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی 
قومی اسمبلی میں جس طرح دونوں جماعتوں نے تعاون کیا وہ آگے بھی جاری رہے گاشہری علاقوں کا پاکستان کی ترقی میں جو رول ہے اس کو اب مزید وسائل ملنے چاہیے ،ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی 
شہری سندھ کو وسائل ملیں گے تو پاکستان مزید ترقی کریگاپی ٹی آئی کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا آئندہ بھی نہیں کریں گے،ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی 

کر اچی ۔۔۔21اگست 2018ء

متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر پی ٹی آئی کے رہنما وصدراتی امید وارڈاکٹر عارف علو ی کی آمد ان کے ہمر اہ فر دوس شمیم نقوی ،حلیم عادل شیخ اور صائمہ ندیم تھی ۔وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنو نےئر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی کی سربر اہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اعلی سطحی وفد سے ملا قات کی جس میں سینئر ڈپٹی کنو نےئر عامر خان،ڈپٹی کنو نےئر نسرین جلیل ،وسیم اختر رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،فیصل سبز واری اور کشورزہرا شامل تھے ۔ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے پی ٹی آئی کے رہنما وصدراتی امید وار عارف علو ی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعت ہے سندھ اور کراچی کے معاملات پر ٹاسک فورس اور کمیٹی کے قیام کیلئے بات چیت کی ہے سو دن میں جو پروگرام مرتب کرنے ہیں ایم کیوایم سے رائے لی ہے ایم کیوایم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم کو ٹائم دیا شہری سندھ کے مسائل کا حل ہماری اولین ضرورت ہے بلدیاتی اداروں سے متعلق ایم کیوایم کی پٹیشن کی بڑی اہمیت ہے پی ٹی آئی بھی بلدیاتی اختیارات کے حو الے سے پٹیشن دائر کرنے کا سوچ رہی ہے کراچی نے وزیراعظم بنایا ہے پی ٹی آئی نے ایم کیوایم سے صدارتی ووٹ کی بھی درخواست کی ہے اب ایم کیوایم کے ووٹ حاصل کرکے کراچی ہی صدر پاکستان بنائے گا۔اس مو قع پر ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان تعاون کی رائیں کھلی ہیں ہمارے درمیان ویژن کا ملاپ ہواہے شہری علاقوں کے مسائل کس طرح حل کرنے ہیں ، اس کی بات چیت کیلئے پی ٹی آئی کا وفدآیا تھا قومی اسمبلی میں جس طرح دونوں جماعتوں نے تعاون کیا وہ آگے بھی جاری رہے گاشہری علاقوں کا پاکستان کی ترقی میں جو رول ہے اس کو اب مزید وسائل ملنے چاہیے شہری سندھ کو وسائل ملیں گے تو پاکستان مزید ترقی کریگاپی ٹی آئی کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا آئندہ بھی نہیں کریں گے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان مل کر چل رہے ہیں وقت کے ساتھ ہماری تعلقات میں مزید بہتری آنی ہے الیکشن کے حوالے سے ہماری جو بھی تحفظات ہیں قانونی طور پر ہم ان حلقوں کو کھلوانے کیلئے آزاد ہیں پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ہے

    

    

    

 

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر،حق پرست ممبرقومی اسمبلی و وفاقی وزیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے وفدکے ہمراہ شہدء قبرستان جاکرشہید تحریک عظیم احمد طارق ،ایم کیوایم کے سابق کنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق ودیگر حق پرست شہداء کی قبرپرحاضری دی

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر،حق پرست ممبرقومی اسمبلی و وفاقی وزیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے وفدکے ہمراہ شہدء قبرستان جاکرشہید تحریک عظیم احمد طارق ،ایم کیوایم کے سابق کنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق ودیگر حق پرست شہداء کی قبرپرحاضری دی
وفد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین و حق پرست ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق، ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ ،سینیٹر ،وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم،ممبرقومی ا سمبلی اسامہ قادری ودیگر موجود تھے
ایم کیو ایم اپنے شہداء کی لازوال قربانی کی بدولت آج زندہ ہے اور شہداء کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعاکی کہ اللہ تعالی شہداء کی قربانی کے صدقے ہماری قوم کو کامیابی عطا کرے اور ہم
سب کو بھی ثابت قدم رکھے۔

(آمین)
کراچی۔۔21 اگست2018 ء
متحدہ قومی قومی موومنٹ پاکستان کےکنوینر ،حق پرست ممبرقومی اسمبلی و منتخب وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ شہدء قبرستان جاکرشہید تحریک عظیم احمد طارق ،ایم کیو ایم کے سابق کنوینرشہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق ودیگر حق پرست شہداء کی قبر پر حاضری دی ۔وفد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین و حق پرست ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق،حق پرست ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ ،حق پرست سینیٹر ،وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم،حق پرست ممبرقومی ا سمبلی اسامہ قادری، اور رابطہ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،زاہد منصوری ،شاہد علی،شریف خان،حق پر ست ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی ،ضلع وسطی کے چیئر مین ریحان ہاشمی اور وائس چیئر مین ضلع وسطی سید شاکر علی موجود تھے،اس موقع پرانہوں نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اوربلند درجات کے لئے دعا کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے شہداء کی لازوال قربانی کی بدولت آج زندہ ہے اور شہداء کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ شہداء حق آج بھی زندہ ہیں ان چراغوں کی صورت میں جن سے ہے روشنی ہمارے گھر میں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی شہداء کی قربانی کے صدقے ہماری قوم کو کامیابی عطا کرے اور ہم سب کو بھی ثابت قدم رکھے۔

(آمین)

    

    

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *