Go to ...
RSS Feed

نیو کراچی میں ہائی روف اور رکشے کے تصادم میں 2بچوں اور 6افرادکے جابحق ہونے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کا گہرے دکھ کا اظہار۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے موثر قدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کراچی۔۔۔ 11جنوری2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے نیو کراچی میں ہائی روف اور رکشے کے تصادم کے نتیجے میں 2بچوں اور 6افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دل دہلانے والا واقعہ ہے۔ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شادی میں جانے والے بدقسمت خاندان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی و دعائے مغفرت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *