Go to ...
RSS Feed

26جولائی 1997کو ایم کیو ایم پاکستان کو مہاجرقومی موومنٹ سے متحدہ قومی مومنٹ میں تبدیل کرنے کا مقصد قومی دھارے میں شامل ہو کر بلا تخصیص رنگ و نسل و زباں ہر اکائی کی خدمت اور قومی سیاست میں کردار ادا کرنا تھا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان یم کیو ایم پاکستان ہی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم اپنی پرامن اور مثبت سیاست کے ساتھ نئی روایات اور سیاست میں خدمت کے رحجان کو فروغ دیتے رہیں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 23وین یوم تاسیس پر کارکنان، ہمدردوں، حق پرست عوام کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی مبارکباد کراچی۔۔۔25جولائی 2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام کارکنان، ہمدردوں، حق پرست عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26جولائی 1997کو ایم کیو ایم پاکستان کو مہاجرقومی موومنٹ سے متحدہ قومی مومنٹ میں تبدیل کرنے کا مقصد قومی دھارے میں شامل ہو کر بلا تخصیص رنگ و نسل و زباں ہر اکائی کی خدمت اور قومی سیاست میں کردار ادا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 11جون 1978کو طلبہ پلیٹ فارم APMSOسے جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔18مارچ 1984کو مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے سیاست کا آغاز کیا۔ہم محب وطن اور ملک کے لئے سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم نے متحدہ قومی موومنٹ کے قیام کے بعد تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر کراچی سے خیبر۔ گلگت بلتستان، کشمیر سب جگہ اپنی خدمت کی سیاست کی بنیاد ڈالی اور قومی سانحات پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سب سے زیادہ خدمت کے ریکارڈ قائم کئے جو ہماری محبت اور سیاست اور خدمت کی اعلی روایات میں سے ہے۔ یہ دن ایم کیو ایم کے کارکنان کی وطن سے محبت کا دن بھی ہے اور ہم یہ عزم دہراتے ہیں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور حفاظت کے لئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یہ وطن ہمارے بزرگوں کی بے بہا قربانیوں اور شہادتوں کا ثمر ہے۔ ہماری جماعت شہیدوں کی قربانیوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جو حق پرستانہ جدوجہد میں قربان ہوگئے ہم ان شہیدوں کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آج کے دن شہداء، اسیروں انکے خاندانوں کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ یوم تاسیس کو یوم عزم تصور کرتے ہیں۔ تمام تر سازشوں کے باوجود ہمیں تقسیم کرنے والے تقسیم ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان ہی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم اپنی پرامن اور مثبت سیاست کے ساتھ نئی روایات اور سیاست میں خدمت کے رحجان کو فروغ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات اور ایک ایک ایم کیو ایم کے کارکن کو دوبارہ مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *