Go to ...
RSS Feed

ہجرت اور لفظ مہاجر اسلام میں مقدس اور ہمارے لئے باعث فخر ہے،کشورزہرا ایم کیو ایم کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبو ط ہے ہماری امن پسند ی کو کمزور ی سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،عبدالوسیم مہاجریکجہتی و اتحاد کے خاتمے کیلئے سازشیں ہورہی ہیں ان سازشوں کے سامنے ہمیں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہے،مسعود محمود حیدرآباد میں ہونے والا خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس ایک جلسے میں تبدیل ہوچکا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سلیم رزاق حیدرآباد کی خواتین پر ہمیں فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں تنظیم کے ساتھ کھڑی رہی ہیں،رعنا انصار ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے اوراس کی جدوجہد میں خواتین کاکردار قابل دید ہے،،ظفر احمد صدیقی شعبہ خواتین حیدرآباد کا جنرل ورکر ز اجلاس حیدرآبا د کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے اتحاد کا عملی مظاہرہ ہے،فرزانہ سعید ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے مقامی ہال میں شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جنرل ورکر ز اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کا خطاب کراچی۔۔۔19,جنوری2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مقامی ہال میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کشور زہرا، عبدالوسیم، مسعود محمود،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق و اراکین شفیق احمد،ایم پی اے رعنا انصار، حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفراحمد صدیقی واراکین کمیٹی، حیدرآباد شعبہ کی انچارج فر زانہ سعید و اراکین کمیٹی اور ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی ذمہ داران و خواتین نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب لرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرا نے کہا کہ ہجرت اور لفظ مہاجر اسلام میں مقدس اور ہمارے لئے با عث فکرہے اور ہم اردو بولنے والے بانیان کی نسل ہیں اور مہاجر ہماری شناخت ہے اس شناخت کے تحفظ کیلئے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔جلا س سے رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبو ط ہے ہماری امن پسند ی کو کمزور ی سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں شخصیت کی نہیں تنظیم کی اہمیت ہے اوراحسا س ذمہ داری رکھنے والے تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجریکجہتی و اتحاد کے خاتمے کیلئے سازشیں ہورہی ہیں ان سازشوں کے سامنے ہمیں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر شناخت کیلئے ہزاروں مہاجروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ اجلاس سے انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ہونے والا خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس ایک جلسے میں تبدیل ہوچکا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی خواتین کا تنظیمی کردار قابل تعریف ہے۔اجلاس سے رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و ایم پی اے رعنا انصار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کا اجلاس نہیں بلکہ جلسہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی خواتین پر ہمیں فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں تنظیم کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔ اجلاس سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے اس کی جدوجہد میں خواتین کا کردار قابل دید ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے اور ہم اپنی خواتین پر فخر کرتے ہیں۔اجلاس سے ایم کیو ایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج فرزانہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ خواتین حیدرآباد کا جنرل ورکر ز اجلاس حیدرآبا د کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے اتحاد کا عملی مظاہرہ ہے ہم کل بھی ایم کیو ایم کے ساتھ تھے اور آج بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *