Go to ...
RSS Feed

ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امید واران کو مبارکباد۔رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کر اچی۔۔۔26نو مبر 2019ء


ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امید واران ضیاالحق صدر،محمد حسیب،جنرل سیکریٹری،ظفر احمد نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نئے امید واران کی کامیابی بار کے ممبران کے لئے ایک اچھی نوید ثابت ہوگی ایم کیو ایم پاکستان امید کرتی ہے کہ نئی قیادت وکلا کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریگی اور اپنی پوری توانائی صرف کریگی اور اس امر کو یقینی بنائیگی کہ غریب اور لاچار افراد کے مقدمات جلد از جلد مکمل ہوں اور انہیں انصاف مل سکے۔سندھ بار کہ نو منتخب ممبران اس بات کو بھی یقینی بنائینگے کہ بنچ اور بار مشترکہ طور پر ایسی کوششیں کرینگے کہ انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *