Go to ...
RSS Feed

گلزیب بلوچ نے چاندی کا تمغہ حاصل کر کہ کراچی ہی نہیں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔سید امین الحق کراچی تعلق رکھنے والے باکسر گلزیب بلوچ کاجنوبی ایشیائی کھیلوں کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر تقریب پذیرائی سے رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق کاخطاب اور انعامات کی تقسیم کراچی۔۔۔یکم جنوری2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے علاقے فقیر کالونی سے تعلق رکھنے والے باکسر گلزیب بلوچ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کی گئی جس میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے باکسر گلزیب بلوچ کو انعامات اور اعزازی شیلڈ سے نوازہ گیا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ گلزیب بلوچ نے عالمی سطح کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر کہ نا صرف کراچی بلکہ ہاکستان کا نام روشن کیا شہر کراچی کے نوجوانوں میں کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں ٹیلنٹ موجود ہے صرف مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ نوجوان ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرینگے آج مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ گلزیب بلوچ کا تعلق میرے حلقہ انتخاب سے ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کوشش کریگی کہ ہر سطح پر گلزیب بلوچ سمیت کراچی کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اس تقریب میں رکن سندھ اسمبلی عدیل شہزاد،ٹاؤن آرگنائزر اور یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *