Go to ...
RSS Feed

کورونا وائر س جیسی عالمی وبا ء کے دوران بھی پرائیوٹ اسپتا لوں میں علاج کی نام پرلوٹ مار کر نے پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کا سخت اظہار مذمت سرکاری اسپتالوں میں علاج نہ ہونے اور پرائیوٹ اسپتا لوں میں مہنگے ترین علاج کے باعث عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں،اراکین قومی اسمبلی سندھ کی صوبائی حکومت موروثی سیاست کے سبب صحت کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،اراکین قومی اسمبلی کر اچی۔۔۔10جون 2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کا کورونا وائر س جیسی عالمی وبا ء کے دوران بھی پرائیوٹ اسپتا لوں میں علاج کی نام پرلوٹ مار کی سخت مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج نہ ہونے اور پرائیوٹ اسپتا لوں میں مہنگے ترین علاج کے باعث عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں اور اسپتا لوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اٹھاروی ترمیم کے بعدسرکاری اسپتالوں کا نظم ونسق صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے سندھ کی صوبائی حکومت موروثی سیاست کے سبب صحت کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔اراکین قومی اسمبلی نے مز ید کہا کہ تمام پرائیوٹ اسپتا لوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کرونا جیسے مرض کے خاتمے کیلئے عوام کو سستا علاج میسر کریں اور آنے والے بجٹ میں صحت کے شعبے کا بجٹ دوگناکیا جائے تاکہ عوام کوسرکاری اسپتا لوں میں صحت کی زیادہ سہولیات میسر آسکیں وفاقی و صوبائی حکومتی ادارے اسپتا لوں میں سستے علاج کیلئے خصوصی اقدامات اور کمیٹی تشکیل دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *