Go to ...
RSS Feed

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ٹیلیفون دونوں رہنماؤں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خیریت دریافت کی کراچی۔۔۔13جون2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو ٹیلیفون۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی خیریت دریافت کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کے انہیں جلد از جلد اس موزی مرض سے نجات حاصل ہو اور انہیں جلدصحت و کاملا عطا فرمائے (آمین)۔شہباز شریف نے مزاج پرسی پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی ٹیلیفون کیا اور انکی جلدمکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اور انکے لئے نیک خواشات کا اظہار کیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *