Go to ...
RSS Feed

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بارشوں اور برف باری سے تباہی آزاد کشمیر و دیگر مقامات پر حادثات، تودہ گرنے اور اس کے نتیجے میں 100سے زائد افرادکی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ان واقعات سے ہر پاکستانی کو دکھ پہنچا ہے قدرتی آفات اور حادثات پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اللہ تعالی قدرتی آفات اور ناردرن ایریازمیں موجود افراد اور خاندانوں کی حفاظت فرمائے،وہ اپنے گھروں کو بحافظت واپس آئیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی۔۔۔ 15جنوری 2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بارشوں اور برف باری سے تباہی اور آزاد کشمیر و دیگر مقامات پر حادثات، تودہ گرنے اور اس کے نتیجے میں 100سے زائد افراد کی ہلاکتوں کو گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات سے ہر پاکستانی کو دکھ پہنچا ہے، قدرتی آفات اور حادثات پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نے وادی نیلم، سیری، دبکوالی و دیگر مقامات پر 130مکانات کی تباہی، 100افراد کے جاں بحق ہونے کو قومی سانحہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن متاثرین کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور 55سے زائد زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی قدرتی آفات اور ناردرن ایریازمیں موجود افراد اور خاندانوں کی حفاظت فرمائے،وہ اپنے گھروں کو باحفاظت واپس آئیں اورجن خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *