Go to ...
RSS Feed

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کی مذمت، ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کراچی۔۔ 19مئی2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دونوں واقعات میں ایف سی کے سات اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااورانہیں صبر کی تلقین کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر عطا کرے اورجلد پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *