Go to ...
RSS Feed

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں متعدد بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت۔اسامہ قادری،خواجہ اظہارالحسن کر اچی۔۔۔26نو مبر 2019ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ اظہارالحسن اور ممبر قومی اسمبلی اسامہ قادری کا نیو کراچی کے علاقے میں متعدد بچوں کیساتھ جنسی زیاد تی کے واقع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت۔اپنے ایک مذمتی بیان میں اراکین نے کہا کہ بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کا رونما ہونا معاشرے کے لئے سوالیہ نشان ہے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ملزم کو جلد از جلد گر فتار کر کے قرار واقعہ سزا دلا وئی جا ئے علا قہ مکین سر اپا احتجاج ہیں لہذا یہ ذمہ داری حکو مت سنھ کی بنتی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں بچوں کیخلاف جنسی زیاد تی سمیت یا کسی قسم کی زیاد تی کیخلاف شعور بیدار کرنے کی مہم شروع کی جائے اس ضمن میں حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی آگے آنا ہوگا اور انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *