Go to ...
RSS Feed

کراچی میں اسٹریٹ کرائمزاور ڈکیتی میں روزبروز اضافے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کا اظہار


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی میں روز بروز اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام شدید خوف وہراس اور خریداری کرتے وقت تذبذب کا شکار ہیں۔ بنکوں سے نکلتے ہوئے اے ٹی ایم سے رقوم نکالتے ہوئے اور گھر کے باھر بیٹھے ہوئے لوگ بھی محفوظ نہیں رہے ہیں آزادانہ وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن ان کو لگام دینے والا کوئ نہیں سندھ حکومت سو رہی ہے اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *