Go to ...
RSS Feed

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ اور پولیس اہلکاروں و شہریوں کی ہلاکتوں کے روز بروز اضافے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کا اظہار کراچی۔ 24جولائی 2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ اور پولیس اہلکاروں و شہریوں کی ہلاکتوں کے روز بروز اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوں جوں عید الاضحی قریب آرہی ہے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ عوام شدید خوف وہراس اور خریداری کرتے وقت تذبذب کا شکار ہیں۔ بنکوں سے نکلتے ہوئے اور اے ٹی ایم سے رقوم نکالتے ہوئے وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن سندھ حکومت سو رہی ہے اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔ پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ بھی اسکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاٰٗئیں جو شہریوں اور خود اپنے ہی اہلکاروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *