Go to ...
RSS Feed

کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن چیئرمین محمد طاہر کی وفد کے ہمراہ ایم کیوایم پاکستان مرکز بہادرآباد آمد،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات تمام کاروبار کسی نہ کسی انداز میں جاری ہے،ایم کیوایم پاکستان ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہال و بینکوئٹ کھلوانے میں اپناکردار اداکرے، چیئرمین بینکوئٹ ہال ایسوسی محمد طاہر کراچی۔۔۔3جولائی 2020


ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد طاہر کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدطاہرنے وائس چیئرمین محمد شارق، جنرل سیکریٹری ناصر حسین کے ساتھ ایم کیوایم پاکستان عارضی مرکز واقع بہادرآباد پر سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان و رکن رابطہ کمیٹی محمد شاہد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان سے کراچی میں بینکوئٹ و ہال کے کاروبار سے وابستہ مزدوروں کے مسائل و پریشانی کو تفصیل سے بیان کیا۔ کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کے سامنے گزارشات رکھتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بینکوئٹ و ہال کے کاروبار سے منسلک برادری شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں اور ہزاروں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، ایم کیوایم پاکستان تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں بینکوئٹ و ہال کے کاروبار کو کھلوانے میں اپنا کردار اداکرے۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کراچی میں بینکوئٹ و ہال کھلوانے میں اپنا کردار ضرور اداکریگی کیونکہ صوبے بھرمیں تمام کاروبار کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے،اور اب تمام ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہال و بینکوئٹ میں کچھ کم تعداد میں پروگرام کرنے کی اجازت فوری ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *