Go to ...
RSS Feed

پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ ھکومت نے اندرون سندھ کے شہری علاقوں کو برباد کر کے رکھ دیا ہے نوجوانوں کیلئے نوکری اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بند کر دیئے،سید امین الحق ہم سب کو ایک متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہے یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب ہم آپس کے اختلافات کو بھلا کر صرف تحریک کیلئے سوچیں اور تنظیمی کاموں کو آگے بڑھائیں،رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم حیدرآباد ڈسٹرکٹ باغ مصطفیٰ ٹاؤن کے سینکڑوں کی تعداد میں ORCسے تعلق رکھنے والے ٹاؤن و یوسی کے زمہ داران یو سی چئیرمین کا ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان۔ کراچی19،جولائی2020


حیدرآباد ڈسٹرکٹ باغ مصطفیٰ ٹاؤن کے سینکڑوں کی تعداد میں ORCسے تعلق رکھنے والے ٹاؤن و یوسی کے زمہ داران یو سی چئیرمین اور کارکنان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآبادآکر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق سے ملاقات اور ایم کیو ایم پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق،حیدرآباد زون کے انچارج ظفر صدیقی و اراکین زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سیدامین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ جوق در جوق ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کر رہیں ہیں انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا نظم و ضبط ایک مثالی ہے جس کا پوری دنیا تعریف کرتی ہے ہماری تحریک میں ہزاروں نوجوانوں نے قربانیاں دی ہیں ہیں جس کے باعث ہم یہاں موجود ہیں۔امین الحق نے شمولیت اختیار کرنے والے زمہ داران و کارکنان سے ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کہ اب آپ لوگ بھی تحریک کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے علاقائی زمہ داروں سے رابطہ کریں اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھتے ہوئے تنظیمی کاموں کو آگے بڑھائیں۔رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ اندرون سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ ھکومت نے اندرون سندھ کے شہری علاقوں کو برباد کر کے رکھ دیا ہے نوجوانوں کیلئے نوکری اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بند کر دیئے ہیں اس صورت حال میں ہم سب کو ایک متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہے یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب ہم آپس کے اختلافات کو بھلا کر صرف تحریک کیلئے سوچیں اور تنظیمی کاموں کو آگے بڑھائیں۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں شہزاد قریشی (ٹاؤن انچارج)رحمت خان(جوائنٹ انچارج)بدر خان(جوائنٹ انچارج) عدنان مرزا(یوسی چئیرمین) محمد شعیب(کونسلر) اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *