Go to ...
RSS Feed

پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور روزگار کی بندش کی وجہ سے عوام شدید معاشی دشواریوں میں مبتلا ہیں،ڈپٹی کنوینر وممبر سندھ اسمبلی کنو ر نوید جمیل لاک ڈاؤن کی وجہ سے خصوصا سفید پوش طبقہ بہت زیادہ متاثر ہواہے مگر چونکہ متحدہ قومی موومنٹ متوسط طبقہ کی جماعت ہے اور ہمارے کارکن ہر گلی و محلہ میں موجود ہیں،رکن رابطہ کمیٹی وچیئر مین بلد یہ غر بی اظہا ر احمد خان بلد یہ ٹا ؤن میں تحفہ افطا ر کی تیا ری کے مو قع پر ڈپٹی کنو ینر وممبر سندھ اسمبلی کنو ر نو ید جمیل کی گفتگو کر اچی۔۔۔15مئی 2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرو ممبر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے روزگار کی بندش سے متاثرہونے والے گھرانوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب راشن اور افطار بکس کی بلاتفریق فراہمی انتہائی قابل ستائش اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹا ؤن میں افطار بکس کی تیاری کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی وچیئر مین بلد یہ غربی اظہا ر احمد خان،رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمو د، سی او سی کے ممبران، اراکین صوبائی اسمبلی، پارلیمانی لیڈر، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور علاقائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ کنور نوید جمیل نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور روزگار کی بندش کی وجہ سے عوام شدید معاشی دشواریوں میں مبتلا ہیں مگر اس کٹھن وقت میں خدمت خلق فاؤنڈیشن ضرورت مند گھرانوں میں راشن اور افطار پہنچانے کیلئے سب سے پہلے میدان عمل میں موجود ہے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مخیر حضرات اور دیگر فلاحی ادارے بھی عوام کی بھرپور مدد
کررہے ہیں چیئرمین بلدیہ غربی اظہا ر احمد خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خصوصا سفید پوش طبقہ بہت زیادہ متاثر ہواہے مگر چونکہ متحدہ قومی موومنٹ متوسط طبقہ کی جماعت ہے اور ہمارے کارکن ہر گلی و محلہ میں موجود ہیں اس لئے سفید پوش گھرانوں تک راشن و افطار کی فراہمی کا عمل احسن طریقہ سے انجام دیا جارہا ہے جبکہ تمام علاقوں میں اینٹی کورونا اسپرے اور صفائی ستھرائی کا عمل بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *