Go to ...
RSS Feed

پاکستان میں بد عنوانی میں اضافے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اظہار تشویش پاکستان میں جس قدر بدعنوانی بڑھ چکی ہے اس سے ملک کی سا لمیت بقاء اور معاشی استحکام خطرے میں پڑ ھ چکا ہے اگر اسکا تدارک نہ کیا گیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی۔۔۔24,جنوری 2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا گذشتہ روز ٹرانس پیرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ پر جس میں پاکستان میں بد عنوانی میں اضافے کا بتایا گیا ہے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بد عنوانی کا ناسور ہمارے قومی اقدار میں سرائیت کر چکا ہے اگر ہم اس کا تداراک نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی بنیادی طور پر بدعنوانی ایک سماجی برائی ہے لیکن یہ جس قدر پاکستان میں بڑ ھ چکی ہے اس سے پاکستان کی سا لمیت بقا ء اور معاشی استحکام خطرے میں پڑ چکا ہے آج میڈیا سول سوسائٹی سیاسی جماعتیں اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ذمہ داری ہے کہ کرپشن جیسی معاشرتی برائی کے خا تمیں کیلئے اپنا کردار اداکریں بالخصوص سیاسی جماعتیں اور وہ طبقہ جو وسائل اور اختیارات کا استعمال کرتا ہے اس میں تطہیر ضروری ہے۔خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے منصفانہ اور آزادانہ نظام وضع کرنا ہوگا۔ضرورت اس امرکی ہے کہ مستقل بنیادوں پر احتساب کا عمل جاری رکھا جائے اور اس طرح سے نافذ کیا جائے کہ کسی کو مقدمہ چلائے بغیر قید میں نہ رکھا جا سکے اسکے ساتھ ساتھ تحقیقاتی اداروں میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیات کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *