Go to ...
RSS Feed

پاکستان ایک عالمی وبا کا شکار ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتحاد اور پالیسیوں میں یکسانیت کی ضرورت ہے،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت عوام کو ریلیف تعصب کی بنیاد پر دینا چاہتی ہے ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت کے اس رویہ کی مذمت کرتی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی۔۔۔17مئی2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک عالمی وبا کا شکار ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتحاد اور پالیسیوں میں یکسانیت کی ضرورت ہے لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہیں ہونا تو یہ چائے تھاکہ تمام حکومتی توانائیاں یکجاں ہو کر اس وبا سے نمٹتے اور عوام کو ریلف پہنچاتے پرصرف ہوتیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی،سی اوسی اور ٹاؤن کے ذمہ داروں کے ہمراہ رنچھوڑ لائن میں تحفہ افطار مہم کے دوران کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف تعصب کی بنیاد پر دینا چاہتی ہے ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت کے اس رویہ کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ماہی گیر ہوں یا یومہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور چھوٹے کاروباری افراد ہوں یا تاجر برادری سب کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور کاروبار کو کھولنے اور جاری رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *