Go to ...
RSS Feed

وزیر اعلی سندھ کی جا نب سے قائم کر دہ تحقیقاتی کمیٹی بر ائے جعلی ڈومیسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کا شدید تحفظا ت کا اظہار کمیٹی میں جو اراکین شامل ہیں وہی درا صل جعلی دومیسائل بنانے کے دھندے کے سر پر ست ہیں تمام ڈپٹی کمشنر ز اور چیف سیکر ٹریز عدالت کے روبرو اطمینان بخش جو اب نہ دے سکے،اراکین قومی اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان ما ضی میں اس قسم کی کمیٹی کے قیام پر اپنے تحفظا ت کا اظہا ر کر تی رہی ہے اور اسے عدالتی امو ر میں مداخلت سے تعبیر کر تی رہی ہے،اراکین قومی اسمبلی کر اچی۔۔۔13جو لا ئی 2020ء


متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعلی سندھ کی جا نب سے قائم کر دہ تحقیقاتی کمیٹی بر ائے جعلی ڈومیسائل پر اپنے شدید تحفظا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ یہ کمیٹی چور کو چوکیدار بنانے کے مترادف ہے اس کمیٹی میں جو اراکین شامل ہیں وہی درا صل جعلی دومیسائل بنانے کے دھندے کے سر پر ست ہیں تمام ڈپٹی کمشنر ز اور چیف سیکر ٹریز عدالت کے روبرو اطمینان بخش جو اب نہ دے سکے ایسی صورت میں اس ضمن میں جعلی دومیسائل کی تحقیقات کیلئے بنائی جا نے والی کمیٹی متنازع ہو جا تی ہے کیو ں کہ یہ خو د ایسے کا روبا ر میں ملو ث ہیں ایم کیو ایم پاکستان ما ضی میں اس قسم کی کمیٹی کے قیام پر اپنے تحفظا ت کا اظہا ر کر تی رہی ہے اور اسے عدالتی امو ر میں مداخلت سے تعبیر کر تی رہی ہے لہذا یہ کمیٹی بلے کو دودھ کی چوکیداری پر لگا نے کے مترادف ہے لہذا ایم کیو ایم پاکستان مطا لبہ کر تی ہے کہ جعلی دومیسائل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جا ئے جو جعلی دومیسائل بنانے والے اور اس کے استعما ل کر نے والے افراد اور سہو لت کا روں کیخلا ف کا رروائی کر ے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *