Go to ...
RSS Feed

متحد ہ سوشل فورم کے زیر اہتمام اظہا ر الدین احمد خان کی یاد میں ایک شام کا پر وگر ام منعقد کیا گیا آج پاکستان کی جمہوریت کیلئے ایک اظہار الدین احمد خان کی ضرورت ہے جنکی قیادت میں ضلع غربی کے تمام وہ افراد جو سیاسی اور نظریاتی اختلاف رکھنے کے با وجود عوامی خدمت کے نقطے پر متفق تھے۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تمام شرکا ء کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے والد محترم کو یاد کیا جنکی پوری ذندگی ایم کیو ایم پاکستان سے وابستہ رہی اور پوری ذندگی عوامی خدمت کیلئے وقف کی اور ہمیں اپنے والد پر فخر ہے۔ صاحبزادی اظہار احمد خان ماہاخان جب بھی کسی نے مشکل وقت میں ان سے رابطہ کیا انہوں نے اسکی داد رسی کی انکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ بننی چاہئے۔متحدہ سوشل فارم سے فرح ناز ان گنت لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا کہ وہ ہماری کفالت کیا کرتے تھے انکے جانے سے ہم یتیم ہو گئے ایسا انسان دوست غریب پرور انسان ہمیشہ ہمارے دلوں میں ذندہ رہیگا۔ میونسپل کمشنر ضلع غربی اشفاق ملا ح اظپار احمد خان نے تبلیغی اجتماع منعقد کرنے میں ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا اور بہترین انتظامات کا م کا بندو بست کیا اظہار احمد خان صرف بہترین منتظم ہی نہیں تھے بلکہ نرم دل انسان تھے۔ نگراں کراچی تبلیغی جماعت عبدالوہاب آج میں قومی اسمبلی و سینٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس دیکھتا ہوں تو دل چاہتا ہے کہ ان24اجلاس کی کاروائی دکھاؤں جو اظہار الدین احمد خان کی سر براہی میں ہوئے۔سابقہ وائس چیئر مین ضلع غربی عزیز اللہ آفرید ی اظہا ر احمد خان ہمیشہ دلو ں میں رہینگے انہو ں نے انتہا ئی مشکل حالا ت میں ضلع غربی کو سہر ا دیا اور وہ جما عتیں وہ ایم کیو ایم پاکستان سے دور تھی آج وہ اظہا ر احمد خان کی گرویدہ ہیں،سابق پا رلیمانی لیڈر ضلع غربی ایم کیو ایم پاکستان ذیشان احمد اظہا الدین احمد خان صرف چیئر مین بلد یہ غربی نہیں بلکہ ایک شفیق بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے،عوامی نیشنل پا رٹی شیر با ز خان اظہا ر الدین احمد خان ایک منفر د سیا سی شخصیت تھے جن میں قیا دت کی صلا حیتیں بد رجہ اتم موجو د تھی،پاکستان پیپلز پا رٹی چوہد ری سعید اظہا ر الدین احمد خان نے انسانی خدمت کا ایک با ب رقم کیا آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم زند ہ لو گو ں کی خد مت کر ے،معروف عالم دین علی کر ار نقوی اظہا ر الدین احمد خان نے مجھے سیا سی اختلا فات کے با وجو د ہر سطح پر مشاورت کی اور فیصلہ سازی میں ساتھ رکھا یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں بابائے ضلع غربی کا خطاب دیا،جماعت اسلامی عبد الجلیل شمسی اظہا ر احمد خان نے اکثر یت ہو نے کے با وجو د سب کو ساتھ لیکر چلے اچھی سیا سی سوچ کے حامل تھے اور انکی شخصیت اتنی متا ثر کن تھی کہ انہو ں نے اپنے ساتھ چلنے والے ہر شخص کو دوست بنا لیا،پاکستان مسلم لیگ (ن)ایا ز آفریدی اظہا ر الدین احمد خان بلا امتیا ز رنگ ونسل ومذہب سب کی خد مت پر یقین رکھتے تھے، جے یو آئی مو لا نا رشید کر اچی۔۔۔28اکتو بر 2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر و سدر مجلس ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوریت کیلئے ایک اظہار الدین احمد خان کی ضرورت ہے جنکی قیادت میں ضلع غربی کے تمام وہ افراد جو سیاسی اور نظریاتی اختلاف رکھنے کے با وجود عوامی خدمت کے نقطے پر متفق تھے آج کا اجتماع پاکستان کا نمائندہ اجتماع ہے جہاں پر تمام مذاہب و سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں اور ایک بڑے جمہوری انسان اظہار احمد خان کو یاد کر رہے ہیں اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہے۔ڈاکٹر خا لد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جون1992کے بعد اسلام آباد گیا کہ جہاں ہماری ملاقات نواز شریف سے ہوئی ملاقات کے بعد ہمیں کراچی جانا تھا لیکن اطلاع ملی کہ مجھے کچھ روز کیلئے اسلام آباد میں ہی رکنا پڑے گابعد ازاں یہ قیام پونے دو سال محیط ہو گیا جمع کے روز میں فیصل مسجد میں نمازپڑ ھنے گیا تو مجھے کسی کے چیخنے کی آواز ائی جب میں نے پلٹ کر دیکھا کہ وہ اظہار احمد خان تھے جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں کراچی میں دبا یا جا رہا ہے ہم جہاں ابھرینگے اور یہاں کام شروع کرینگے اظہار احمد خان ایک اچھے کارکن کی تمام صلاحیتوں کی خوبیاں موجود تھی لیکن انہیں نے کبھی غرور اور گھمنڈ نہیں کیا یہی انکے پڑھے لکھے ہونے کی دلیل تھی۔ اظہار احمد خان کی صاحبزادی ماہاخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام شرکا بلخصوص ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،عامر خان و دیگر کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے والد محترم کو یاد کیا جنکی پوری ذندگی ایم کیو ایم پاکستان سے وابستہ رہی اور پوری ذندگی عوامی خدمت کیلئے وقف کی اور ہمیں اپنے والد پر فخر ہے۔ متحدہ سوشل فارم سے فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہار احمد خان کی شخصیت کی کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے رابطہ کمیٹی کے رکن تھے جب بھی کسی نے مشکل وقت میں ان سے رابطہ کیا انہوں نے اسکی داد رسی کی انکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ بنی چاہئے اور ہمیں بھی لوگوں کی خد مت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آج متحد ہ سوشل فارم نے انکی یاد میں یہ بزم سجائی ہے۔ضلع غربی کے میونسپل کمشنر اشفاق ملا ح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اظہار احمد خان کی شخصیت انسان دوست اور انکی وفات کے بعد ان گنت لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا کہ وہ ہماری کفالت کیا کرتے تھے انکے جانے سے ہم یتیم ہو گئے ایسا انسان دوست غریب پرور انسان ہمیشہ ہمارے دلوں میں ذندہ رہیگا اور انکا ہمدرد انہ رویہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔تبلیغی جماعت کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالوہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہااظہار احمد خان نے تبلیغی اجتماع منعقد کرنے میں ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا اور بہترین انتظامات کا م کا بندو بست کیا اظہار احمد خان صرف بہترین منتظم ہی نہیں تھے بلکہ نرم دل انسان تھے انسانیت کا احترام انکے اندر موجود تھا اور وہ ہر کسی کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ سابق وائس چیئر مین ضلع غڑبی عزیز اللہ آفرید ی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اظہار الدین احمد خان نے اپنی کارکر دگی اور صلاحیتوں سے جو انمنٹ نقوش چھوڑے ہیں وہ مدعتوں یاد رکھے جائینگے انہوں نے جس طرح ضلع کونسل کو چلایا وہ مثالی تھا اور انہوں نے تمام فیصلے مشاورت سے کئے آج میں قومی اسمبلی و سینٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس دیکھتا ہوں تو دل چاہتا ہے کہ ان24اجلاس کی کاروائی دکھاؤں جو اظہار الدین احمد خان کی سر براہی میں ہوئے جس میں شخصیات پر نہیں بلکہ عوامی مسائل پر بات ہوئی اور اسکے حل کو نکال نے کی کشش کی گئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے پا رلیما نی لیڈر ضلع غر بی ذیشان احمد نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اظہا ر احمدخان شخصیت کے بہت سے پہلو پر لیکن میر ا مانا یہ ہے کہ یا د انہیں کیا جا تا جنہیں بھلایا گیا ہو اظہا ر احمد خان ہمیشہ دلو ں میں رہینگے انہو ں نے انتہا ئی مشکل حالا ت میں ضلع غربی کو سہر ا دیا اور وہ جما عتیں وہ ایم کیو ایم پاکستان سے دور تھی آج وہ اظہا ر احمد خان کی گرویدہ ہیں عوامی نیشنل پا رٹی شیر با ز خان نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اظہا الدین احمد خان صرف چیئر مین بلد یہ غربی نہیں بلکہ ایک شفیق بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے ہم نے جب بھی مشکل وقت میں انکو پکا را انہو ں نے ہمیں مثبت جو اب دیا اور ہما رے مسائل کو فوری حل کیا میر ے پا س الفا ظ نہیں کہ میں اس شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر و صرف اتنا کہہ کراپنی با ت ختم کر وگا کہ پو رے ہا ؤس میں کو ئی شخص اس کے سامنے اپو زیشن لیڈر بننے کو تیا رنہیں تھا۔پاکستان پیپلز پا رٹی سے تعلق رکھنے والے چوہد ری سعید نے کہا کہ اظہا ر الدین احمد خان ایک منفر د سیا سی شخصیت تھے جن میں قیا دت کی صلا حیتیں بد رجہ اتم موجو د تھی انہو ں نے بلا امتیا ز رنگ ونسل مذہب ضلع غربی کو منی پاکستان بنایا اور ہم سب کو ساتھ لیکر چلے اگروہ چاہتے توعددی اکثریت کی بنیا د پر کو نسل چلا سکتے تھے لیکن بجٹ ہو یا قانون سازی وہ سب کو ساتھ لیکر چلے جو انکی قائد انہ صلا حیتو ں کا اعتراف تھا۔ معروف عالم دین علا مہ علی کرارنقوی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اظہا ر الدین احمد خان نے انسانی خدمت کا ایک با ب رقم کیا آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم زند ہ لو گو ں کی خد مت کر ے کیو نکہ خد مت کر نا مشکل کام ہے اور ہم اختلا ف کر یں لیکن اختلا ف کا سلیقہ سیکھے نقص نکا لنا آسان ہے لیکن کسی تعمیری کام کیلئے حوصلہ چاہیے۔ جما عت اسلامی سے تعلق رکھنے والے عبد الجلیل شمسی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایک سیا سی طالب علم کی حیثیت سے آج میں ایک ایسے موضوع پر با ت کر رہا ہو ں جس نے فر قہ پر ستی کیخلا ف جہا د کر تے ہوئے عوام کی خد مت کی اظہا ر الدین احمد خان نے مجھے سیا سی اختلا فات کے با وجو د ہر سطح پر مشاورت کی اور فیصلہ سازی میں ساتھ رکھا یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں بابائے ضلع غربی کا خطاب دیا اور وہ اس معیا ر پر پو ے اترے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے ایا ز آفریدی نے کہا کہ اظہا ر احمد خان نے اکثر یت ہو نے کے با وجو د سب کو ساتھ لیکر چلے اچھی سیا سی سوچ کے حامل تھے اور انکی شخصیت اتنی متا ثر کن تھی کہ انہو ں نے اپنے ساتھ چلنے والے ہر شخص کو دوست بنا لیا اور وہ آج یہا ں موجو د ہے اللہ تعالی اظہا ر احمد خان کی مغفرت فر ما ئے۔جے یو آئی کے مولانا رشید نے کہا کہ اظہارالدین احمد خان ایک محبت کر نے والے شخص تھے اور اس کا ثبو ت یہ ہے کہ آج تمام سیا سی جما عتو ں سے تعلق رکھنے والے افراد یہا ں موجو د ہیں اور خراج عقید ت پیش کر رہے ہیں وہ بلا امتیا ز رنگ ونسل ومذہب سب کی خد مت پر یقین رکھتے تھے انہو ں نے مسجد سے بھی تعلق جو ڑا اور دیگر عبا دتو ں سے بھی تعلق رکھا انہو ں نے ہر شخص کو محبت دی اور سب کی خد مت کی۔پروگرام کے دوران معروف مذہبی اسکالر جمیل راٹھور نے بھی گفتگو کی اور پروگرام کے اختتام پر اظہار الدین احمد خا ن کی خد مات پر مشتمل 5منٹ کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور آخر میں اظہار احمد خان کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔پروگرام میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر ارا کین رابطہ کمیٹی،شعبہ جات کے اراکین و سابقہ بلدیاتی نمائندہ گان بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *