Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاجشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارکباد آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ﷺ میں موجود ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں تحمل برداشت اور اعتدال کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی۔۔۔29اکتوبر2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لئے نجات کا ذریعہ ہے آج دنیا جن مسائل سے دوچار ہے اس کاحل سیرت پاک ﷺ میں موجود ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں تحمل برداشت اور اعتدال کا راستہ اختیار کرنا ہوگا جب ہی ہم مشکلات سے نکل سکیں گے آج عالمی امن کو جو خطرات لاحق ہیں انکا حل بھی سیرت پاک ﷺ میں موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ڈھالیں اور دنیا کے سامنے اس سچائی کو ثابت کریں کہ آپ ﷺ کی ذندگی ہی نجات کا زریعہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *