Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کراچی،گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی،رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد احساس پروگرام کے سینٹر کا دورہ کیا وہاں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا کراچی۔۔۔19،جون2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کراچی،گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات میں شدیدی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر ہونے والے دستی بم حملے گھوٹکی میں قانون نافظ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ بلکل اسی طرح لاڑکانہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں سندھ حکومت کی کارکردگی کھل گئی ہے۔دہشت گردی کے یہ واقعات امن و امان خراب کرنے کی مذموم سازش کا حصہ نظر آتے ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔دریں اثنا ضلع وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی،رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری اور دیگر نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد احساس پروگرام کے سینٹر کا دورہ کیا وہاں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے واقع کی تفصیلات معلوم کی دونوں رہنماؤں نے جاں بحق ہونے والے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااور ذخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ایسے واقعات میں عوام کے حوصلے پست نہیں کیئے جا سکتے اور عوام اپنے اتحاد سے ایسے ناپسندیدہ عناصر جو شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں انھیں شکست دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *