Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کا سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کیلئے پیپلز میڈیکل کالج ہیلتھ اینڈ سائنسز بے نظیر آباد کو مقرر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کراچی۔۔۔02جولائی2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کیلئے پیپلز میڈیکل کالج ہیلتھ اینڈ سائنسز بے نظیر آباد کو مقرر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں کنور نوید جمیل نے کہاکہ پیپلز میڈیکل کالج بے نظیر آباد کی اپنی تعلیمی ساکھ کوئی بہت اچھی نہیں ہے بلکہ اگر کہا جائے کہ اس ادارے کا تعلیمی میار انہطاط پزیر ہے تو غلط نا ہوگا سندھ کے تعلیمی اداروں میں حکومت کے متعصبانہ فیصلوں کے باعث خرابی پیدا ہورہی ہے جسکاعکس ہم معاشرے پر محسوس کر سکتے ہیں۔کنور نوید جمیل نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کی نگرانی کا فیصلہ جو پیپلز میڈیکل کالج کو دیا گیا ہے اسے واپس لیا جائے اور پہلے سے رائج طریقہ کار کو جاری رکھا جائے بہ صورت دیگر سندھ کے شہری علاقوں کے عوام بلخصوص طلبا ء و طالبات کے پاس سوائے حتجاج کے کوئی راستہ نہیں بچیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *