Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کاایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کراچی۔۔۔17نومبر2019ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔شامل ہونے والے افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کا شکر یہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا منشور غریب اور متوسط طبقہ کا منشور ہے اور ہم اس پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے عبدالقادر خانزادہ،خالد سلطان،ابو بکر صدیقی،ر محمد حسین،سی او سی کے اراکین،ٹاؤن انچارج بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *