Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر نامور بینکر،دانشور، محقق اور ماہر اقتصادیات،مشہور سماجی اور معتبر ادبی شخصیت انتقال کر گئے۔(انا للہ و انا الہٰ راجیوٰن) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سابق وفاقی وزیر و سابق صدر مہاجر رابطہ کونسل صفوان اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کراچی۔۔۔05،جنوری2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر نامور بینکر،دانشور، محقق اور ماہر اقتصادیات،مشہور سماجی اور معتبر ادبی شخصیت انتقال کر گئے۔(انا للہ و انا الہٰ راجیوٰن)مرحوم گزشتہ روز سے گردے کی مرض میں اسپتال میں داخل تھے۔مرحوم صدر مہاجر رابطہ کونسل،عالمی مشاعرہ ساکنان شہر کراچی کے چیف پیٹرن اور روح رواں بھی رہے ہیں اور کراچی میں جتنے بھی عالمی مشاعرہ منعقد ہوتھے تھے وہ ان کی پہچان ہوتے تھے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دانشور ادیب صفوان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفوان اللہ کے انتقال سے ملک ایک ادبی علمی،دانشور سے محروم ہوگیا ہے ان کی علمی اور ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ جس طرح انھوں نے شہر کراچی میں عالمی مشارہ منعقد کراتے تھے وہ ملک بھر میں ایک مثالی تھاانھوں نے اپنا مقام صرف مشاعرہ تک محدود نہیں رکھا بلکہ علمی اور ادبی ماحول میں بھی اپنا ایک نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم صفوان اللہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *