Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ 31،اکتوبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں سمیت سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیااور تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی۔۔۔31،اکتوبر2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ 31،اکتوبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں سمیت سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہواجس میں تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب خان، عارف خان ایڈوکیٹ،زاہد منصوری،خالد سلطان،اسلم آفریدی،راشد سبزواری،ارشاد ظفیر،جاوید حنیف،شاہد خان،مسعود محمود،سی او سی کے انچارج،اراکین سی او سی،مختلف مرکزی شعبہ جات کے انچارج و اراکین،ٹاؤن و یو سی کے زمہ داران و کارکنان سابقہ،بلدیاتی پینل نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔دریں اثناء رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام شہداء،اسیر اور لاپتہ کارکنان کیلئے اور سانحہ رپشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں معصوم بچوں کی شہادت پر اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *