Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے جید عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کو تحفظ نہ فراہم کرنے پر حکومت سندھ پر کڑی تنقید صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو نظر انداز کر رکھا ہے اسکے مندر جات پر فوری عمل کیا جائے تاکہ اس قسم کے سانحات کو روکاجا سکے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کراچی۔۔۔11اکتوبر2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے جید عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کو تحفظ نہ فراہم کرنے پر حکومت سندھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا عادل کو گزشتہ کئی ماہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں اسکے باوجود سندھ حکومت انکی حفاظت کرنے میں ناکام رہی سندھ میں موجود وزراء کی فوج ظفرموج درجنوں موبائلوں کے قافلوں کی شکل میں سڑکوں پر نظر آتے ہیں عوام سمیت علماء کرام دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں حکومت سندھ مسلسل اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انحراف کر رہی ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے اور فرقہ وارنہ منافرت سے بچنے کیلئے مذہبی عبادت گاہوں اور علماء کرام کو خصوصی تحفظ فراہم کرے ۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ مولانا عادل خان کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو نظر انداز کر رکھا ہے اسکے مندر جات پر فوری عمل کیا جائے تاکہ اس قسم کے سانحات کو روکاجا سکے اور دہشت گردی کے خاطمے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر موثر اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *