Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر گہری تشویش کا اظہار کراچی۔۔۔10،اکتوبر2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کراچی مین ڈکیتی کی وارداتیں موبائل فون کا چھیننا اور گاڑیوں کی چوری معمول بنتی جا رہی ہے صرف ماہ ستمبرمیں 4ہزار سے زائد موٹرسائیکل چھینی گئی جو گزشتہ برسوں میں ایک ریکارڈ تعداد ہے۔سندھ حکومت شہر کراچی کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے اس کے برعکس مقامی پولیس تعنیات کرنے کے بجائے اندرون سندھ سے پولیس اہلکار لا کر کراچی میں تعنیات کیئے جا رہیں ہیں جو جرائم کی بڑھتی شرح کا سب سے بڑا سبب ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے مذید کہا کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی،بدعنوانی اور تعصب پرستی کے باعث ہر شعبہ میں ناکام ہے اور عوام کو تحفظ نہ فراہم کرنا آئین سے کھلاانحراف ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،گورنر سندھ،اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیئے موثر اقدام کیئے جائیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *