Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا آنے والے موسم گرما میں پانی کے بحران کے مزید سنگین ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کراچی۔۔26جنوری2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا آنے والے موسم گرما میں پانی کے بحران کے مزید سنگین ہونے کے اندیشے پر گہری تشویش کا اظہار۔اپنے ایک بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی کراچی سے پانی کی چوری کو واٹر بورڈ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا کراچی کے شہری پہلے ہی بوند بوندپانی کو ترس رہے ہیں اور مذکورہ صورتحال ا سے مزید ابتر کردے گی،کراچی کے شرقی اور شمالی علاقے پہلے ہی پانی کے شدید بحران کا سامنا کررہے ہیں اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی اور اس کا تدارک نہ کیا گیا تو صورتحال قابوسے باہر ہوجائے گی اور عوام احتجاج کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعلی سندھ،گورنر سندھ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ کراچی کو پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ موسم گرما میں صورتحال کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *