Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کی وبائی شکل اختیار کرنے پر گہری تشویش کا اظہار عوام کو بنیادی سہولتیں نہ فراہم کر کے پیپلز پارٹی کی بد عنوان حکومت آئین سے انحراف کررہی ہے،حق پرست ارکین سندھ اسمبلی کراچی۔۔۔19،نومبر2019


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کی وبائی شکل اختیار کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی ناکامی قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق سندھ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کراچی میں یہ تعداد انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے یہ خطرناک وائرس اب تک دو درجن سے زائد نفوس کی جان لے چکا ہے جبکہ سندھ حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو متاثرہ افراد کو علاج و معالجہ فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ڈینگی مچھر کے لاروے کے خاتمہ کے لئے کوئی اقدامات کر رہی ہے۔سندھ حکومت کی بیڈ گورنس ہر شعبہ میں انتہا کو پہنچ چکی ہے اور عوام کو بنیادی سہولتیں نہ فراہم کر کے پیپلز پارٹی کی بد عنوان حکومت آئین سے انحراف کررہی ہے،گورنر سندھ،وزیرآعظم پاکستان، صدر پاکستان سندھ کی ابتر ہوتی صورتحال کا نوٹس لیں اور سندھ کی عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں اور بنیادی سہوتیں فراہم کریں۔
٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *