Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا خیبر پختون خواہ کے علاقے دیر بالا کے مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کراچی۔۔۔27اکتوبر2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا خیبر پختون خواہ کے علاقے دیر بالا کے مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد وں موقع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم عوام کو نشانا بنا رہے ہیں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی اور اسکی سوچ کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں اور ا نٹیلجنس رابطہ کو مزید مربوط بنائیں تاکہ اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔رابطہ کمیٹی نے واقع میں شہید ہونے والے طلبہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جبکہ اس واقع میں ذخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اور ساتھ ساتھ خیبر پختون خوا ہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری معاوضہ ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *