Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کالیاقت آباد تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھونپڑیوں میں آتشزدگی پر اظہارافسوس کرا چی۔۔۔22,جنوری2020ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے لیاقت آباد تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھونپڑیوں میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آگ پرقابو پانے کیلئے کے ایم سی سمیت تمام اداروں کو فوری طورپر کہا کہ اپناہرممکن کردار اداکریں اور متاثرین کو فی الفور متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ معصوم بچے اور دیگر متاثرین کو اس سردی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انتظامیہ اپنی تمام تر توانائی متاثرین کی مددکیلئے استعمال کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومت آگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ جلد سے جلد اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔
دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے لیاقت آباد تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے کیمپ قائم کردیا گیا اور متاثرین کے لئے،گرم کپڑوں،کمبل،غزائی اجناس،ریلیف میڈیکل کیمپ کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی منگلا شرما نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *