Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کا چہلم حسین کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے شاندارمظاہرہ پر تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عوام کو زبردست خراج تحسین کراچی۔۔۔10،اکتوبر2020


متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کا چہلم حسین کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے شاندار مطاہرہ پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چہلم حسین کے جلوس کے موقع پر جس اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے اور مسلم امہ کے اس اتحاد سے فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے والے عناصر کو ناکامی کا سامنا ہوا۔کنوینر و اراکین رابطہ کمیٹی نے تمام مذہبی انجمنوں کو مبارکباد دی کہ وہ انتہائی منظم انداز مین جلوس کا انعقاد کیا اور بالخصوص قانون نافذ کرنے والے ادارے ذبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے بہتری حفاظتی انتظام کر کے شر پسندوں کے ارادوں کو ناکام بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *