Go to ...
RSS Feed

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر گہری تشویش کا اظہار امن وامان کی خراب صورتحال حکومت سندھ کی بدعنوانی اور نااہلی کا شاخسانہ ہے کراچی۔۔۔11 اکتوبر2020ء


متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شہر کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت سندھ کی نااہلی ثابت کرتی ہے وہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے سندھ حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ کہ وہ جرائم کی بیخ کنی نہیں کرسکتی اور انتظامی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے غریب اومتوسط ظبقے کے افراد اور طلبہ شدید متاثر ہوتے ہیں۔اراکین سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کے جان مال کی حفاظت کی بنیادی زمہ داری پوری کرے اور عوام سے سہولیات چھینے سے اجتناب برتے امن وامان کی خراب صورتحال حکومت سندھ کی بدعنوانی اور نااہلی کا شاخسانہ ہے اسکی سزا عوام کو دینے کے بجائے اپنا قبلہ درست کرے اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فل فور ختم کرایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *