Go to ...
RSS Feed

عید قرباں پربلدیاتی اداروں کو چوکس رہنا ہوگا تاکہ قربانی کے دوران اور اس کے بعد عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز بہادرآباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تنظیمی امور بھی زیر غور آئے کراچی۔۔۔23،جولائی2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز بہادرآباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تنظیمی امور بھی زیر غور آئے۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،مئیر کراچی وسیم اختر، ارکین رابطہ کمیٹی،مئیرحیدرآباد طیب حسین،ڈسٹرکٹ چئیرمینز اور بلدیاتی کمیٹی نے شرکت کی اجلاس میں عیدالالضحیٰ کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو بروقت نمٹانے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ برس بھی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام بلدیاتی نمائندوں نے احسن طریقے سے سر انجام دیا اس برس سندھ حکومت نے آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کام سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ہونا یہ چاہیئے تھا کہ فنڈز بلدیاتی اداروں کو جاری کیئے جاتے ۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ چئیرمینز،یوسی چئرمینز کو ہدایت جاری کی کہ متبادل کے طور پر بلدیاتی اداروں کو چوکس رہنا ہوگا تاکہ قربانی کے دوران اور اس کے بعد عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور عید قرباں کے موقع پر عوام کے درمیان رہیں اورآلائشیں ٹھکانے لگانے کے کام کے دوران خود نگرانی کریں اور ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *