Go to ...
RSS Feed

ضلع شرقی کے مختلف ٹاؤنز کا ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا دورہ،تنظیمی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے اوروعوام سے قریبی رابطہ رکھنے پر زور کراچی۔۔23جنوری2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاضلع شرقی کے مختلف ٹاؤنز کا تنظیمی دورہ۔مختلف اجلاسوں کی صدارت کی کارکنان اور ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس مو قع پر کنوینر نے تنظیمی کاموں کا جائزہ لیا اور نظم وضبط کیساتھ تنظیمی کاموں کو بڑھانے پر زور دیا اس کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ کارکنان وذمہ داران کے ساتھ مل کر عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں،اس کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنائیں کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گو کہ بلدیاتی ادارے نا صرف بے اختیار ہیں بلکہ انہیں وسائل کی عدم دستیابی کا بھی سامنا ہے لیکن پھر بھی عوام کے مسائل کو ہر ممکن کوشش کر کے حل کیا جائے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان اور بلخصوص ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ کارکنان جو کسی بھی وجہ سے ناراض ہوکر گھروں پر بیٹھے ہیں انہیں واپس لانے کی کوشش کریں اس سلسلے میں منتخب نمائندگان سی او سی کے ذمہ داران کی مدد لیں جہاں ہماری ضرورت ہے بتائیں ہم کارکنان کے گھر جائیں گے اور انہیں واپس لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *