Go to ...
RSS Feed

شہر کراچی میں منشیات فروش ایک بار پھر سر اٹھا نے پرایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا گہری تشویش کا اظہار کراچی۔۔26جنوری2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ان اطلاعات پر جس کے مطابق شہر کراچی میں منشیات فروش پھر سر اٹھا رہے ہیں اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات فروشی کا عفریت کئی نسلوں کو متاثر کرچکا ہے اور ایک بار پھر یہ مافیا شہر کے طول وعرض میں اپنی جڑیں مضبوط کررہا ہے پولیس اس نیٹ ورک کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور پولیس کے اعلی حکام سے اس کے اختلافات کے باعث امن وامان کی صورتحال تو پہلے ہی خراب تھی جرائم میں اضافہ ہورہا تھا اور اب منشیات فروشی کا کاروبار بھی دوبارہ سر اٹھا رہا ہے سندھ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ان معاشرتی جرائم اور خرابیوں کا سد باب کرے۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ آنے والی نسلوں کی بقاء اور تحفظ کیلئے ان منظم جرائم کے خلاف فوری اور موثراقدامات کئے جائیں ساتھ ساتھ گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی انتظامی رٹ کو بحال کرے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *