Go to ...
RSS Feed

سندھ کے شہری علاقے کئی دہائیوں ں سے بالخصوص گزشتہ 12سالوں سے نظر اندازکیئے جا رہے ہیں۔محمد حسین حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کاسندھ کے شہری مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کراچی۔۔۔13جون2020ء


حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے سندھ کے شہری مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سندھ کے شہری علاقے کئی دہائیوں سے بالخصوص گزشتہ 12سالوں سے نظر انداز کئیے جا رہیں ہیں تعلیم،صحت،اور فراہمی نکاس کا نظام تباہ ہو چکا ہے جبکہ سندھ کے شہری علاقے ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم نظر آتے ہیں سندھ میں صحت عامہ کی صورتحال تکلیف دہ حدتک خراب ہے گزشتہ12سالوں میں نہ تو کوئی نیا اسپتال قائم گیا اور نہ ہی کسی اسپتال کو توسیع دی گئی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ضلع تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر موجود یونٹس کو توسیع دی جاتی اور عوام کو سہولتیں فراہم کی جاتی۔محمد حسین خط میں مزید لکھتے ہیں کہ تعلیم اور فنی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور تعلیمی شعبوں کو مکمل طور پر نجی شعبے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام بھاری فیسیں دینے پر مجبور ہیں اور حکومت نہ تو اسکول و کالج تعمیر کر رہی ہے نہ ہی کوئی یونیورسٹی قائم کر سکی بلکل اسی طرح فراہمی و نکاسی کا نظام بھی تباہ حال ہے اور عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ابلتے گٹر گندگی اور تعفن کا باعث بن رہیں ہیں۔محمد حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ آنے والے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں ان شعبوں میں بہتری کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص کیئے جائیں اور حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر کے اپنی آئینی زندگی پوری کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *