Go to ...
RSS Feed

سندھ میں سوئی گیس کے بدترین بحران اور سی این جی کی بندش کے سبب ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان انتہائی تشویشناک عمل ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان ٹرانسپورٹرز عوام کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر ہڑتال کا اعلان واپس لیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کی اپیل ایم کیوایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی کا اسمبلی کا سندھ میں جاری گیس بحران پروفاقی وزیراتوانائی سے ملاقات کرکے گیس کی بحالی اور عوام میں موجود اضطراب سے آگاہ کرچکے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کر اچی۔۔۔9جنوری 2020ء


متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گیس بحران،سی این جی کی بند ش اور اسکے نتیجے میں ٹرانسپو رٹرز کی جا نب سے ہڑتال کے اعلان پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وفا قی حکو مت گیس بحران کے خا تمے کیلئے خا طر خو اہ اقداما ت بر وئے کا ر لا ئے گیس بحران کے نتیجے میں بلو چستان اور سندھ میں سخت تحفظا ت پا ئے جا تے ہیں جبکہ گیس کی کمی اور گھر یلو ں صارفین کو غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کے بلو ں میں اوور چارجنگ اور اضا فی بلو ں سے پہلے ہی پر یشان ہیں جبکہ حکو مت با ر با ر سی این جی کی بند ش اسکے اوقات کا ر کے اعلان کے با وجو د وقت پر سی این جی فر اہم نہیں کر رہی جسکی وجہ سے عام آدمی بھی متا ثر ہو رہا ہے ٹرانسپو رٹرز مان ما نے کر ایہ وصول کر رہے ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہڑتال کا اعلان سے فوری دستبردار ہوجائیں کیونکہ ایم کیوایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی کا اسمبلی کا سندھ میں جاری گیس بحران پروفاقی وزیراتوانائی سے ملاقات کرکے گیس کی بحالی اور عوام میں موجود اضطراب سے آگاہ کرچکے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے وفا قی وزیر پیٹرولیم وگیس سے فوری اس ضمن میں نو ٹس لینے اور مسئلے کے فوری حل اور معمول کے مطا بق گیس اور سی این جی کی فر اہمی کا مطا لبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *