Go to ...
RSS Feed

سندھ حکومت کی جانب سے کرونا ریلیف کے نام پر تاجر و عوام دشمن نام نہاد ریلیف آرڈیننس کو مستردکرتے ہیں،کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کراچی پورے ملک کو پالتا ہے لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت کرونا کے بعد سے کراچی کی تاجروں اور عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرسکیں،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی بازاروں میں سماجی فاصلہ قائم کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کراچی۔۔۔۔16مئی 2020


کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ بازاروں میں سماجی فاصلہ قائم کرنے ایس اوپیز پرعمل درآمد ممکن بنانے اور رش کنٹرول کرنے کےلئے کاروبار 24گھنٹے کھولنے کی اجازت دی جائے تاجروں بالخصوص چھوٹے کاروباری طبقے کو قرض حسنہ فراہہم کیاجائے ایم کیوایم پاکستان اپنے قیام سے لیکر آج تک اپنے عوام کے درمیان رہی ہے یہ شہر وفاق کو 70فیصد اور سندھ کو90فیصد کما کر دیتا ہے 30ملین سے زائد کا یہ شہر پھر بھی محرومیوں کاشکار ہے ان خیالات کااظہار خالدمقبول صدیقی نے ایم کیوایم پاکستان کے مرکزبہادرآباد پرتاجروں کےوفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کنوینرز کنور نویدجمیل میئرکراچی وسیم اختر اراکین رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن زاہد منصوری بھی موجود تھے خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی کی تاجر برادری کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کی ہم نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسکے فوری خاتمے کامطالبہ کرتے ہیں جبکہ ۔سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین عبدالواہاب نے کہا کہ ہم ایم کیوایم پاکستان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے لئے آواز بلند کی ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ہفتے میں سات دن اورچوبیس گھنٹے کاروبار کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *