Go to ...
RSS Feed

سندھ حکومت نے قرضے فراہم کرنے کی بات کی ہے یہ فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس سے تعصب کی بو آتی ہے۔ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوسرے صوبوں کی طرح کراچی اورسندھ کے کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے کراچی۔۔۔17مئی2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے سندھ حکومت کے اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس میں سندھ حکومت نے ماہی گیروں کیلئے قرضے فراہم کرنے کی بات کی ہے کنور نوید جمیل نے کہا کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اس سے تعصب کی بو آتی ہے کیونکہ سندھ حکومت نے پریشان حال تاجروں کیلئے کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہیں کیا جبکہ متعدد بار اس بات کا مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کی ازسر نو بحالی کیلئے انہیں قرضے دئے جائیں حکومت سندھ کا یہ رویہ متعصب سوچ کا عکاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوسرے صوبوں کی طرح کراچی اورسندھ کے کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور انکے تباہ حال معاشی حالات کو بہتر کرنے کیلئے قرضے حسنہ فراہم کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *