Go to ...
RSS Feed

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرکنورنوید جمیل کا کراچی میں کے الیکٹرک کی مجرمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کراچی۔۔۔20جون2020ء


سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرکنورنوید جمیل کا کراچی میں کے الیکٹرک کی مجرمانہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ شدید گرمی اور کرونا وائرس کے سبب گھروں میں آئسولیٹ ہونے والے خاندانوں کو لوڈشیڈنگ کے غذاب میں دھکیل کرباہر نکلنے پرمجبورکررہی ہے اوربڑی تعداد میں افراد گھروں میں آئسولیٹ ہیں کے الیکٹرک کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے سبب انکا گھروں میں رہنادشوار ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ،لوڈمینجمنٹ اور کبھی فالٹ کی بہانے گھنٹوں گھنٹوں کراچی کی بجلی بندرکھے ہوئے ہے اورکے الیکٹرک کراچی سے ہرماہ اربوں وصول کرنے کے باوجود اپنے جنریشن کے نظام میں بہتری نہیں لارہی ہے۔کنور نوید جمیل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر بجلی و توانائی سے مطالبہ کیا کے الیکٹرک کی کراچی میں بلاجواز لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیں اور ہم ارباب اختیارسے سوال کرتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کے الیکٹرک پر حکومتی رٹ قائم ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *