Go to ...
RSS Feed

رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری کا فیدرل بی ایریامیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری تحفہ سحری کے انتظامات کا جائزہ کراچی۔۔ 19مئی2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری نے فیدرل بی ایریامیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری تحفہ سحری کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن محدود وسائل کے باوجود بھی سفید پوش عوام کی خدمت میں جس طرح مصروف ہے اس پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تمام رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں۔فیصل سبزواری نے تحفہ سحری میں سحری پیک کرنے اور دیگر کاموں میں حصہ لیا اور کے کے ایف کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ آپ کے عطیات مستحقین تک پہنچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *