Go to ...
RSS Feed

رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری کی سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال لاہور میں عیادت کراچی۔۔۔۔7نومبر2020


ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کےرکن فیصل سبزواری کی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال لاہور میں عیادت اور انکے بھائی چوہدری پرویز الہی اور صاحبزادے چوہدری شافع الہی سے ملاقات اس دوران فیصل سبزواری نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ الہ تعالی چوہدری شجاعت کوجلد اور مکمل صحت عطا فرمائے ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان اور عوام بھی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے ایم کیوایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپکی آمد دیرینہ سیاسی تعلقات کا مظہر ہیں ملاقات کے ایم کیوایم پاکستان پنجاب کے صدر عابد گجر اور وسطی پنجاب کے ذمہ دار شہزادہ عمران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *