Go to ...
RSS Feed

دعوت اسلامی کے امیر الیاس قادری کی ہمشیرہ،جمعیت علماء پاکستان کے صدر انس نورانی کی والدہ کے انتقال پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق کا اظہار تعزیت کراچی۔۔28جنوری2020


متحدہ قو می موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیق نے دعوت اسلامی کے امیر الیاس قادری کی ہمشیرہ،جمعیت علماء پاکستان کے صدر انس نورانی کی والدہ اورشاہ احمد نورانی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الیاس قادری اور انس نورانی سے دلی تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگا عطا فرمائے اور الیاس قادری اور انس نورانی سمیت تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *