Go to ...
RSS Feed

حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرتی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ حکومت پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے۔رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن کی ترقی در حقیقت کراچی کی ترقی ہے، علاقے کے عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے شعبہ میں سہولت ملیگی۔ سید امین الحق رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر کا قصبہ علی گڑھ ٹاؤن کے مختلف یونین کونسلز کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ عوام اور تاجر ووفود سے ملاقات کراچی۔۔۔18مئی 2020ء


ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وو فاقی وزیر سید امین الحق نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایم این اے فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام اسکیمیں وقت پر مکمل کی جائیں اس موقع پر علاقے کے تاجروں و چھوٹے کارو باری طبقے سے ملاقاتیں کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کی بندش ایک متعصبانہ کاروائی ہے ہم سپریم کور ٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں چھوٹی مارکیٹوں اور دکانداروں کو ہفتہ میں سا ت روز کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سید امین الحق نے ضلع غربی کے چیئر مین اظہار احمد خان،سی او سی کے ذمہ داران اراکین سندھ اسمبلی علی خور شیدی،عدیل شہزاد اور صداقت حسین کی ہمراہ قصبہ علی گڑھ ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر کیا انکا مزید کہنا تھا کہ قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن کی ترقی در حقیقت کراچی کی ترقی ہے جاری اسکیموں کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے شعبہ میں سہولت ملیگی اس موقع پر ملاقات کرنے والے تاجروں اور عوام نے سید امین الحق کا شکریہ ادا کیا جبکہ امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرتی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ حکومت پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہے اور عوام اور بالخصوص یومہ اجرت پر کام کرنے والے اور تاجر برادری کی معاشی حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *