Go to ...
RSS Feed

حق پرست ارکان قومی اسمبلی کی کراچی میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کی مذمت وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اعلی عدلیہ کے جج صاحبان کراچی کو کے الیکٹرک کے عذاب سے چھٹکارا دلانے کردار ادا کریں,حق پرست اراکان قومی اسمبلی کراچی۔۔03جولائی2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حق پرست اراکین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور کرونا وباء کے سبب لاک ڈاؤن میں موجود عوام کی زندگی کے الیکٹرک نے اجیرن کردی،ایم کیوایم پاکستان صوبائی حکومت سے لیکر وفاق تک کے الیکٹرک کیخلاف شکایت ومطالبات کے انبار لگاچکی ہے،پاکستان میں اہل کراچی کے دکھوں کا ماداواکرنے والا کوئی ادارہ و حکومت موجود نہیں۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اہل کراچی کو کے الیکٹرک کے عذاب سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار فوری اداکریں اور اعلی ترین عدلیہ کے معزز جج صاحبان سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کیخلاف سوموٹوایکشن لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *