Go to ...
RSS Feed

تحریک میں شخصیت نہیں مقصد اہم ہوتا ہے ہمیں اپنی ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر قوم کے وسیع تر مفاد کے خاطر اپنی تمام تر صلاحیتیں ایم کیوایم پاکستان کو منزل کی جانب گامزن کرنا ہے،کشور زہرہ رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی شعبہ خواتین نے ہربرے سے برے وقت میں نوجوانوں اور بزرگوں کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی رہیں ہیں اور ہر امتحان میں اول دستہ کا کردار ادا کرتی رہی ہیں،محمد حسین رکن رابطہ کمیٹی شعبہ خواتین کی باجیوں نے ہمیشہ ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی ظلم و تشدد کے آگے سر نہیں جھکایا،رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر شعبہ خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا خطاب کراچی۔۔۔05جنوری2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی شعبہ خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں منعقد کیا گیا۔جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین،کشور زہرہ،عبدالوسیم،مطیع الرحمٰن،اقبال مقدم،مسعود محمود،شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین اور کراچی کے تمام ٹاؤن کی شعبہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرہ نے شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں شخصیت نہیں مقصد اہم ہوتا ہے ہمیں اپنی ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر قوم کے وسیع تر مفاد کے خاطر اپنی تمام تر صلاحیتیں ایم کیوایم پاکستان کو منزل کی جانب گامزن کرنا ہے یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم آپس میں مل جل کر ایک ہوں اورآپس کی ناراضگیوں کودور کریں۔کشور زہرہ نے کہا کہ ذمہ داریاں آنے جانے کی ہیں جو اچھا کام کرے گا تحریک اس کو آگے لائے گی ہم سب کو چاہیے کہ تحریک کے نظم و ضبط میں رہتے ہوئے تحریکی کاموں کو آگے بڑھائیں رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی شعبہ خواتین کی مثال کسی بھی سیاسی پارٹی میں نہیں ہے کیو نکہ شعبہ خواتین نے ہر برے سے برے وقت میں نوجوانوں اور بزرگوں کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی رہیں ہیں اور ہر امتحان میں اوول دستہ کا کردار ادا کرتی رہیں ہیں ان کی محنت اورعظمت کو سلام ہے انھوں نے جس طرح تحریک کے پیغام کو گھر گھر پھیلایا وہ قابل تحسین کے لائق ہے۔رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہ شعبہ خواتین کی باجیوں نے ہمیشہ ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی ظلم و تشدد کے آگے سر نہیں جھکایا ہے ہم سب نے مل کر تحریک کو آگے کی جانب پروان چڑھانا ہے یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب ہم آپس کی ناراضگیوں کو بالائے طاق رکھ کر صرف تحریک کیلئے سوچیں اورتحریکی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور نئے باجیوں کا تحریک میں اضافہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *