Go to ...
RSS Feed

تحریک میں شخصیت نہیں مقصد اہم ہوتا ہے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں استعمال کرکے ایم کیو ایم اگلی نسل کو سونپیں گے۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نومنتخب ذمہ داران سندھ تنظیمی کمیٹی،ایم او سی اورسوشل میڈیا سیل کے ناموں کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی تنظیم نو کے سلسلے میں بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاخطاب کراچی۔۔۔ 18نومبر2019ء


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی تنظیم نو کے سلسلے میں بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں شخصیت نہیں، مقصد اہم ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی ذات کی نفی کرکے قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں استعمال کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کو منزل کی جانب گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان اپنے بہترین رویہ اور طرز عمل سے تحریک کی پہچان بنیں۔ آپ ایم کیو ایم پاکستان میں میرپورخاص کی نہیں بلکہ میرپورخاص میں ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں ایم کیو ایم کو سازشوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن تمام تر سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کا وجود آج بھی قائم ہے۔ ایم کیو ایم کو تحریکی کارکنان ہی مضبوط بنا سکتے ہیں اور انہی کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کوئی بھی بیرونی طاقت ایم کیو ایم پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔ اجلاس سے اراکین رابطہ کمیٹی مسعود محمود،ڈاکٹر ظفر کمالی، سید سہیل مشہدی، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق،رکن سندھ تنظیمی کمیٹی حق نواز قائم خانی اور دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نومنتخب ذمہ داران نگراں انچارج خوشی محمد،جوائنٹ انچارجزآفاق احمد خان، خالد تبسم، سلیم میمن اسکے علاوہ 18رکنی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا گیا جبکہ اس موقع پر نومنتخب اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی، نومنتخب رکن ایم او سی، اراکین مرکزی سوشل میڈیا سیل سمیت تمام یوسیز اور ٹاؤنز کے ذمہ داران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *